ایمسٹرڈیم: انڈس ہسپتال اور ہیلتھ نیٹ ورک کیلئے ایک کامیاب فنڈ ریزنگ
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-14/1556479_6768138_Indus-hospital1_updates.jpgنیدرلینڈز کے شہر ایمسٹرڈیم کے قریب ہوفڈڈورپ میں انڈس اسپتال اور ہیلتھ نیٹ ورک کے لیے ایک کامیاب فنڈ ریزنگ تقریب منعقد کی گئی۔
اپنی افتتاحی گفتگو میں تقریب کی نظامت کے فرائض انجاب دینے والے ڈاکٹر محمد کامران نے انڈس اسپتال اور ہیلتھ نیٹ ورک کی ٹیم کو خوش آمدید کہا اور اپنی منتظم ٹیم کا تعارف کروایا، جس میں روبینہ محمود، سہیل ادریس، راحیلہ محمود اور زین جمیل شامل تھے۔
تعارف کے بعد مقامی سیاستدان عدیل محمود نے خطاب کیا جس میں انہوں نے آنے والے بلدیاتی انتخابات پر بات کی اور حاضرین کو اپنی جماعت کی حمایت کی ترغیب دی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-14/1556479_3316370_Indus-hospital3_updates.jpg
تقریب کا ایک نمایاں حصہ نیدرلینڈز سے تعلق رکھنے والی معروف خطاط کرن کی اسٹیج پر براہِ راست خطاطی کی نمائش تھی۔ انہوں نے اپنی تیار کردہ خوبصورت فن پارہ نیلامی کے لیے عطیہ کیا، جس کی آمدنی انڈس اسپتال کے لیے مختص کی گئی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-14/1556479_701158_Indus-hospital4_updates.jpg
گلوبل ڈائریکٹر فنڈ ریزنگ انڈس اسپتال اور ہیلتھ نیٹ ورک پرویز احمد نے ادارے کے منصوبوں اور خدمات پر ایک تفصیلی پریزنٹیشن دی۔ اس کے بعد سی ای او انڈس اسپتال ڈاکٹر ظفر زیدی نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ بعدازاں دونوں نے مل کر حاضرین سے عطیات کی اپیل کی۔
مشہور پاکستانی اداکار نعمان اعجاز نے بھی تقریب میں شرکت کر کے اس مہم کو چار چاند لگا دیے۔ انہوں نے اپنی خوش مزاج اور دلچسپ گفتگو سے حاضرین کو محظوظ کیا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-14/1556479_7295885_Indus-hospital5_updates.jpg
یہ تقریب نہایت کامیاب رہی، جس کے دوران عطیات اور مستقبل کے وعدے (pledges) حاصل کیے گئے۔ حاضرین کے لیے سہیل کاسمیٹکس اور نثار احمد کی طرف سے لذیذ پاکستانی کھانوں کا اہتمام کیا گیا۔
مہمانوں نے نعمان اعجاز کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-14/1556479_1016923_Indus-hospital2_updates.jpg
اختتام پر انڈس اسپتال اور ہیلتھ نیٹ ورک کی ٹیم نے انڈس نیدرلینڈز ٹیم کو اسٹیج پر بلا کر ان کا شکریہ ادا کیا۔
ٹیم کی متحرک رکن روبینہ محمود نے حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔
Pages:
[1]