بانی پی ٹی آئی کی آنکھ میں مسئلہ ہے لیکن کوئی جانی خدشہ نہیں، عطا تارڑ
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-14/1556491_5498337_attaa_updates.jpgفائل فوٹووزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی آنکھ میں مسئلہ ہے، لیکن کوئی جانی خدشہ نہیں ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے لیے بہترین طبی ماہرین کی رسائی ممکن بنائی جا رہی ہے، انہیں پروسیجر کے تحت اور بروقت علاج معالجہ فراہم کیا جائے گا۔ ہم نے درخواست کی ہے کہ صحت سے متعلق قیاس آرائی نہ کی جائے۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ آنکھ کی 85 فیصد نظر جانے کا کس نے بتایا؟ کہاں ٹیسٹ ہوا ہے؟ پمز کی جانب سے جاری رپورٹ میں 85 فیصد نظر جانے کی بات نہیں، پمز کے ڈاکٹروں کی رپورٹ نے کنفرم کیا کہ کوئی سیریس ایشو نہیں ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-14/1556474_065002_updates.jpg
بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کا مزید معائنہ کیا جائے گا، عطا اللّٰہ تارڑ
وزیر اطلاعات نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے علاج کے معاملے پر قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
انہوں نے کہا کہ کوشش ہے کہ بہترین آئی اسپیشلسٹ سے بانی پی ٹی آئی کا علاج کروایا جائے، علاج کس اسپتال میں کروایا جائے گا یہ ابھی نہیں بتا سکتے۔
عطا تارڑ نے کہا کہبانی پی ٹی آئی کو جیل میں وہ سہولیات میسر ہیں جو عام قیدی کو نہیں، جیل میں کسی قیدی کے پاس ٹریڈ مل اور ورزش کیلئے بائیسائیکل نہیں۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت پر سیاست نہ کرنا چاہتے ہیں نہ کرنی چاہیے، یہ تاثر غلط ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے لیے کوئی ڈیل کا معاملہ کیا جا رہا ہے۔
Pages:
[1]