Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 253|Reply: 0

بانی پی ٹی آئی کی آنکھ میں مسئلہ ہے لیکن کوئی جانی خدشہ نہیں، عطا تارڑ

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
200678
Post time 16 min. ago | Show all posts |Read mode
  فائل فوٹو  

وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی آنکھ میں مسئلہ ہے، لیکن کوئی جانی خدشہ نہیں ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے لیے بہترین طبی ماہرین کی رسائی ممکن بنائی جا رہی ہے، انہیں پروسیجر کے تحت اور بروقت علاج معالجہ فراہم کیا جائے گا۔ ہم نے درخواست کی ہے کہ صحت سے متعلق قیاس آرائی نہ کی جائے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ آنکھ کی 85 فیصد نظر جانے کا کس نے بتایا؟ کہاں ٹیسٹ ہوا ہے؟ پمز کی جانب سے جاری رپورٹ میں 85 فیصد نظر جانے کی بات نہیں، پمز کے ڈاکٹروں کی رپورٹ نے کنفرم کیا کہ کوئی سیریس ایشو نہیں ہے۔   
بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کا مزید معائنہ کیا جائے گا، عطا اللّٰہ تارڑ

وزیر اطلاعات نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے علاج کے معاملے پر قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے۔   

انہوں نے کہا کہ کوشش ہے کہ بہترین آئی اسپیشلسٹ سے بانی پی ٹی آئی کا علاج کروایا جائے، علاج کس اسپتال میں کروایا جائے گا یہ ابھی نہیں بتا سکتے۔

عطا تارڑ نے کہا کہ  بانی پی ٹی آئی کو جیل میں وہ سہولیات میسر ہیں جو عام قیدی کو نہیں، جیل میں کسی قیدی کے پاس ٹریڈ مل اور ورزش کیلئے بائیسائیکل نہیں۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت پر سیاست نہ کرنا چاہتے ہیں نہ کرنی چاہیے، یہ تاثر غلط ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے لیے کوئی ڈیل کا معاملہ کیا جا رہا ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-2-15 03:11 GMT+5 , Processed in 0.048198 second(s), 22 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list