میں نے جیل کاٹی ہے، کہا تھا 2 سال بعد جیل پوچھتی ہے، صدر زرداری
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-14/1556507_596727_AsifZardari2_updates.jpgپاکستان پیپلز پارٹی، فیس بکصدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ میں نے جیل کاٹی ہے، کہا تھا 2 سال بعد جیل پوچھتی ہے۔
رحیم یار خان کے علاقے جمال الدین والی میں کارکنوں سے خطاب میں آصف زرداری نے کہا کہ جمہوریت میں کہیں نہیں لکھا کہ ہتھیار اٹھالیں۔ جنگ میں آپ کا نقصان ہے کیونکہ آپ کا بھانجا بھتیجا مرے گا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-14/1556475_072614_updates.jpg
اعتزاز احسن میڈیکل بنیاد پر بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کے حامی
پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور نامور وکیل اعتزاز احسن نے میڈیکل بنیاد پر بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کی حمایت کردی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
صدر مملکت نے مزید کہا کہ میں نے جیل کاٹی ہے، میں نے کہا تھا 2 سال بعد جیل پوچھتی ہے۔ آج لیڈر ایسے ہیں ڈیڑھ سال نہیں ہوا، جیل میں اور چلانا شروع کردیا، یہ کبھی کہتا ہے میری آنکھ میں درد ہے اور کبھی کہتا ہے یہاں دودھ نہیں ملتا۔
اُن کا کہنا تھا کہ یہ جو ان کی بڑھکیں ہیں، وہ صرف دکھانے اور بولنے کے لیے ہیں، یہ قربانی نہیں دے سکتے، ان کے پاس ہمت نہیں ہے، یہ صرف باتیں کر سکتے ہیں۔ میں نے بھی 14 سال جیل کاٹی ہے تکلیفیں اٹھائی ہیں لیکن ہمت نہیں ہاری۔
انہوں نے کہا کہ پورا پاکستان جیتیں گے اور ملک کو بنائیں گے، وزیر اعظم بلاول بھٹو زرداری ہوں گے۔
Pages:
[1]