بلوچستان: واشک اور ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.4 ریکارڈ
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-15/1556665_7880132_03_updates.jpg—فائل فوٹوبلوچستان کے ضلع واشک اور ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق واشک اور ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکوں کی شدت 3.4 ریکارڈ کی گئی ہے۔
زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز واشک سے 29 کلو میٹر دور شمال میں تھا جس کی گہرائی 15 کلو میٹر تھی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-14/1556425_123441_updates.jpg
بلوچستان اور سندھ میں زلزلے کے جھٹکے
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے کی شدت 3.6 ریکارڈ کی گئی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
واضح رہے کہ گزشتہ دو روز سے سندھ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جا رہے ہیں۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق خضدار اور ملحقہ علاقوں میں ایک سے زیادہ مرتبہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے جن کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی تھی۔
Pages:
[1]