ماہر ڈاکٹرز کی زیر نگرانی جیل میں بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ شروع، جیل انتظامیہ
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-15/1556693_1748660_ik_updates.jpgبانی پی ٹی آئی : فائل فوٹواسلام آباد کے بہترین اسپتالوں کے ڈاکٹرز پر مشتمل میڈیکل ٹیم اڈیالہ جیل میں موجود ہے، ماہر ڈاکٹرز کی زیر نگرانی جیل میں بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ شروع کردیا گیا۔
سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کا کہنا ہے کہ میڈیکل بورڈ کی نگرانی میں بانی پی ٹی آئی کی آنکھوں کا چیک اپ جاری ہے، ڈاکٹروں کی ٹیم مختلف طبی آلات اور ادویات بھی ساتھ لائی ہے، طبی ٹیم کی رپورٹ جلد مرتب کیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی دعوت کے باوجود کوئی پی ٹی آئی رہنما جیل نہیں پہنچا، میڈیکل ٹیم پی ٹی آئی قیادت کی نمائندگی کے لیے جیل میں ڈھائی بجے سے منتظر تھی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-14/1556495_092213_updates.jpg
بانی پی ٹی آئی کیلئے دو ڈاکٹرز پر مشتمل میڈیکل پینل تشکیل دے دیا گیا، ذرائع
ذرائع کا کہنا ہے کہ میڈیکل پینل میں ڈاکٹر امجد اور ڈاکٹر ندیم قریشی شامل ہیں، میڈیکل پینل کچھ دیر میں بانی پی ٹی آئی کا معائنہ کرے گا، میڈیکل پینل کے معائنہ کے بعد بانی پی ٹی آئی کو اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ ہوگا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی حکومت کی جانب سے عمران خان کی آنکھوں کے چیک اپ کے لیے الشفاء آئی اسپتال کے 2 ماہر ڈاکٹروں پر مشتمل میڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ اپوزیشن اتحاد نے عمران خان کی صحت کے حوالے سے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کرنے کا مطالبہ کیا تھا اور اسپتال منتقل نہ کرنے تک پارلیمنٹ ہاؤس میں احتجاج کا اعلان کیا تھا۔
Pages:
[1]