Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 162|Reply: 0

ماہر ڈاکٹرز کی زیر نگرانی جیل میں بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ شروع، جیل انتظامیہ

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
205946
Post time 2026-2-15 22:24:45 | Show all posts |Read mode
  بانی پی ٹی آئی : فائل فوٹو  

اسلام آباد کے بہترین اسپتالوں کے ڈاکٹرز پر مشتمل میڈیکل ٹیم اڈیالہ جیل میں موجود ہے، ماہر ڈاکٹرز کی زیر نگرانی جیل میں بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ شروع کردیا گیا۔

سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کا کہنا ہے کہ میڈیکل بورڈ کی نگرانی میں بانی پی ٹی آئی کی آنکھوں کا چیک اپ جاری ہے، ڈاکٹروں کی ٹیم مختلف طبی آلات اور ادویات بھی ساتھ لائی ہے، طبی ٹیم کی رپورٹ جلد مرتب کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی دعوت کے باوجود کوئی پی ٹی آئی رہنما جیل نہیں پہنچا، میڈیکل ٹیم پی ٹی آئی قیادت کی نمائندگی کے لیے جیل میں ڈھائی بجے سے منتظر تھی۔   
بانی پی ٹی آئی کیلئے دو ڈاکٹرز پر مشتمل میڈیکل پینل تشکیل دے دیا گیا، ذرائع

ذرائع کا کہنا ہے کہ میڈیکل پینل میں ڈاکٹر امجد اور ڈاکٹر ندیم قریشی شامل ہیں، میڈیکل پینل کچھ دیر میں بانی پی ٹی آئی کا معائنہ کرے گا، میڈیکل پینل کے معائنہ کے بعد بانی پی ٹی آئی کو اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ ہوگا۔   

واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی حکومت کی جانب سے عمران خان کی آنکھوں کے چیک اپ کے لیے الشفاء آئی اسپتال کے 2 ماہر ڈاکٹروں پر مشتمل میڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ اپوزیشن اتحاد نے عمران خان کی صحت کے حوالے سے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کرنے کا مطالبہ کیا تھا اور اسپتال منتقل نہ کرنے تک پارلیمنٹ ہاؤس میں احتجاج کا اعلان کیا تھا۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-2 16:06 GMT+5 , Processed in 0.051572 second(s), 22 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list