ٹی20 میں پیشگوئی مشکل، پاکستان کی جیت کیلئے پُرامید ہیں، ظہیر عباس
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-15/1556698_6369795_Zahirabbas_updates.jpgفائل فوٹوپاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈری بیٹر ظہیر عباس نے کہا ہے کہ ٹی 20 میچ میں پیشگوئی کرنا بہت مشکل ہے۔
پاکستان کے مختلف کھیلوں کے مایہ ناز کھلاڑیوں نے پاک بھارت کرکٹ کے میگا مقابلے پر قومی ٹیم کےلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
ظہیر عباس نے کہا کہ ٹی20 میچ میں کون جیتے گا کون ہارے گا؟ یہ پیشگوئی کرنا بہت مشکل ہے، لیکن وہ پاکستان کی جیت کے لیے پُرامید ہیں۔
پاکستان ویمنز فٹ بال ٹیم کی کپتان ماریہ خان، قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ طاہر زمان، اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان، ٹینس اسٹار اعصام الحق اور دیگر کھلاڑیوں کی جانب سے بھی پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔
Pages:
[1]