پیپلز پارٹی نے وہی کیا جو اس کی تاریخ ہے، حافظ نعیم الرحمان
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-15/1556699_1040512_Naeem_updates.jpgامیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان : فائل فوٹوامیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے وہی کیا جو اس کی تاریخ ہے۔
حیدر آباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران صحافی نے سوال کیا کہ دھرنا کب ختم کریں گے مطالبہ کیا ہے؟ جس کے جواب میں امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ عوام کو با اختیار کریں، دہشت گردی ختم کریں، شہروں میں بلدیاتی نظام کو مضبوط کریں، فنڈز دیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں 10 مقامات پر دھرنے ہو رہے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-14/1556477_112643_updates.jpg
کراچی: جماعت اسلامی کا دھرنا، پولیس کی آنسو گیس کی شیلنگ، لاٹھی چارج، ایک کارکن زخمی
پولیس نے جماعت اسلامی کا ساؤنڈ سسٹم لگا ٹرک قبضے میں لے لیا، جبکہ جماعت اسلامی کے 10 کارکنوں کو حراست میں لے لیا گیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
دوسری جانب حافظ نعیم الرحمان نے بنو قابل انٹری ٹیسٹ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں کیلئے شرم کا مقام ہے، یہاں آئی ٹی یونیورسٹی ہونی چاہیے، یونیورسٹیز کو اپ گریڈ کرنا ہوگا، صرف کیمپس سے کام نہیں چلے گا۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ہم نوجوانوں کو نشے کا شکار نہیں ہونے دیں گے، الخدمت جلد مائیکرو فنانسنگ شروع کرنے والی ہے، جنریشن زی کو حکمران طبقے اور سیاسی جماعتوں نے نظر انداز کیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-14/1556511_113633_updates.jpg
جماعت اسلامی کا کل کراچی میں 10 مقامات پر دھرنے دینے کا اعلان
منعم ظفر کا کہنا ہے کہ شرجیل میمن بتائیں کیوں کراچی کو نوگو ایریا بنایا ہے، پیپلز پارٹی کا تعاقب کریں گے ظالموں کو بھاگنے نہیں دیں گے، کل کراچی میں 10 مقامات پر دھرنے ہوں گے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ بنو قابل پروگرام گیم چینجر ہے، ملک بھر میں 13 لاکھ نوجوان رجسٹرڈ ہوچکے ہیں، اسپورٹس کے فروغ کیلئے کھیلوں کی اکیڈمیاں بنائیں گے، جلد ووکیشنل پروگرام شروع کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں لڑانے والے 40 سال سے اس صوبے میں حکومت کر رہے ہیں، جنریشن زی کو حکمران طبقے اور سیاسی جماعتوں نے نظر انداز کیا ہے۔
Pages:
[1]