Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 254|Reply: 0

پیپلز پارٹی نے وہی کیا جو اس کی تاریخ ہے، حافظ نعیم الرحمان

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
205946
Post time 2026-2-16 00:21:58 | Show all posts |Read mode
  امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان : فائل فوٹو  

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے وہی کیا جو اس کی تاریخ ہے۔

حیدر آباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران صحافی نے سوال کیا کہ دھرنا کب ختم کریں گے مطالبہ کیا ہے؟ جس کے جواب میں امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ عوام کو با اختیار کریں، دہشت گردی ختم کریں، شہروں میں بلدیاتی نظام کو مضبوط کریں، فنڈز دیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں 10 مقامات پر دھرنے ہو رہے ہیں۔   
کراچی: جماعت اسلامی کا دھرنا، پولیس کی آنسو گیس کی شیلنگ، لاٹھی چارج، ایک کارکن زخمی

پولیس نے جماعت اسلامی کا ساؤنڈ سسٹم لگا ٹرک قبضے میں لے لیا، جبکہ جماعت اسلامی کے 10 کارکنوں کو حراست میں لے لیا گیا۔   

دوسری جانب حافظ نعیم الرحمان نے بنو قابل انٹری ٹیسٹ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں کیلئے شرم کا مقام ہے، یہاں آئی ٹی یونیورسٹی ہونی چاہیے، یونیورسٹیز کو اپ گریڈ کرنا ہوگا، صرف کیمپس سے کام نہیں چلے گا۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ہم نوجوانوں کو نشے کا شکار نہیں ہونے دیں گے، الخدمت جلد مائیکرو فنانسنگ شروع کرنے والی ہے، جنریشن زی کو حکمران طبقے اور سیاسی جماعتوں نے نظر انداز کیا ہے۔   
جماعت اسلامی کا کل کراچی میں 10 مقامات پر دھرنے دینے کا اعلان

منعم ظفر کا کہنا ہے کہ شرجیل میمن بتائیں کیوں کراچی کو نوگو ایریا بنایا ہے، پیپلز پارٹی کا تعاقب کریں گے ظالموں کو بھاگنے نہیں دیں گے، کل کراچی میں 10 مقامات پر دھرنے ہوں گے۔   

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ بنو قابل پروگرام گیم چینجر ہے، ملک بھر میں 13 لاکھ نوجوان رجسٹرڈ ہوچکے ہیں، اسپورٹس کے فروغ کیلئے کھیلوں کی اکیڈمیاں بنائیں گے، جلد ووکیشنل پروگرام شروع کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں لڑانے والے 40 سال سے اس صوبے میں حکومت کر رہے ہیں، جنریشن زی کو حکمران طبقے اور سیاسی جماعتوں نے نظر انداز کیا ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-2 16:06 GMT+5 , Processed in 0.058082 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list