slotcosino Publish time 2026-2-16 01:01:14

اب بھی ایک بیڈ، ایک ہال اور سنگل کچن والے اپارٹمنٹ میں رہتا ہوں، سلمان خان

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-15/1556703_4009066_GAZA-NEW-2_updates.jpgسلمان خان(تصویر سوشل میڈیا)۔

بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے دبئی میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران انکشاف کیا کہ وہ اب بھی ایک 1 بی ایچ کے (ایک بیڈ روم، ایک ہال اور ایک کچن) کے اپارٹمنٹ میں رہتے ہیں، جس پر مداحوں نے انہیں گراؤنڈڈ قرار دیا۔

سلمان خان نے یہ بات دبئی میں مشہور شخصیات کی تقریب کے دوران بتائی، انہوں نے اپنی سادگی پر مبنی رہائش کے بارے میں بات کر کے بہت سے لوگوں کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کر دیا۔

واضح رہے کہ سلمان خان کے ہم عصر سپر اسٹار شاہ رخ خان کا بنگلہ منت ممبئی کی سب سے مشہور اور نمایاں جگہوں میں سے ایک ہے جبکہ سینئر ترین اسٹار امیتابھ بچن کا گھر بھی خاصی شہرت رکھتا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-11/1555553_095037_updates.jpg
سلمان کے بہنوئی ایوش شرما کو بشنوئی گینگ کی دھمکیاں

بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کے بہنوئی ایوش شرما کو بشنوئی گینگ کی جانب سے دھمکی آمیز ای میل موصول ہوا ہے۔ اطلاعات کے مطابق کچھ دن قبل اداکار رنویر سنگھ نے بھی اسی قسم کی دھمکی ملنے کی اطلاع دی تھی۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

اسی طرح ایک زمانہ تھا جب ماضی کے سپر اسٹار راجیش کھنہ کا بنگلہ آشیرواد بےحد مقبول تھا۔ تاہم اس سب کے درمیان سلمان خان نے اپنے پورے خاندان کے ساتھ اپنے اپارٹمنٹ میں ہی رہنے کو ترجیح دی ہے۔

سلمان خان نے اس براہ راست گفتگو میں کہا تھا کہ وہ اس سنگل روم اپارٹمنٹ میں بالکل ٹھیک ہیں۔

ان کے اس بےساختہ اعتراف پر حاضرین نے زور دار تالیاں بجائیں۔

سلمان خان نے پر سکون انداز میں کہا کہ ان کے لیے آسودگی اور مانوسیت فضول خرچی سے زیادہ اہم ہے۔ انہوں نے اپنے اس نظریے کو دہرایا کہ میرے پاس وہ سب کچھ ہے جس کی مجھے ضرورت ہے۔
Pages: [1]
View full version: اب بھی ایک بیڈ، ایک ہال اور سنگل کچن والے اپارٹمنٹ میں رہتا ہوں، سلمان خان