slotcosino Publish time 2026-2-16 01:01:15

یوسف گیلانی کو وزیراعظم بنایا، سرائیکیوں کی عزت کرتے ہیں، صدر آصف زرداری

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-15/1556706_6759276_Asif-Zardari2_updates.jpgفائل فوٹو۔

صدر پاکستان آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ یوسف رضا گیلانی کو وزیراعظم اور مخدوم کو گورنر بنایا، ہم سرائیکیوں کی عزت کرتے ہیں، میری مادری زبان سرائیکی ہے۔

رحیم یار خان میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بی بی کی سوچ جیسا لیڈر نظر نہیں آتا، انہوں نے بھٹو سے اور ہم نے بی بی سے سیاست سیکھی۔https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-14/1556507_105328_updates.jpg
میں نے جیل کاٹی ہے، کہا تھا 2 سال بعد جیل پوچھتی ہے، صدر زرداری

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ میں نے جیل کاٹی ہے، کہا تھا 2 سال بعد جیل پوچھتی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

صدر آصف زرداری کا مزید کہنا تھا کہ بےنظیر کو دوست ممالک نے پاکستان واپسی سے منع کیا، بی بی نے کہا، ’میں نے عوام سے وعدہ کیا ہے، پاکستان جاؤں گی۔‘

انہوں نے کہا کہ بی بی کے نصیب میں شہادت تھی، میرے گمان میں نہیں تھا کہ ایسا ہوگا، جب وہ گاڑی میں بیٹھیں، میں نے منع کیا کہ جانے کی ضرورت نہیں۔

صدر زرداری کا کہنا تھا کہ وہ نہ ڈرنے والی بھٹو کی بیٹی تھیں، ہم پاکستان کو ٹوٹنے نہیں دیں گے، ابھی ڈیڑھ سال ہوا ہے، جیل مردوں کی طرح کاٹو، عورتوں کی طرح کیوں رو رہے ہو۔https://jang.com.pk/assets/uploads/akhbar/2026-02-14/1556281_045708_updates.jpg
صدر زرداری عمران کو امارات بھجوانے میں کردار ادا کرسکتے ہیں، محمد علی درانی

لاہور سینئر سیاستدان اور سابق وفاقی وزیر محمد علی... https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

انکا کہنا تھا کہ میری بہن کو رات کو پکڑا گیا، اس وقت یاد نہیں آیا، بےنظیر کو پانچ سال سکھر جیل میں بند کیا گیا۔

صدر آصف زرداری نے کہا کہ جتنا آپ جھکیں گے اتنی عزت ملے گی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پیدا ہونے کے بعد اذان کے بعد گولیوں کی آواز سنی، ان سے نہ ڈراؤ۔
Pages: [1]
View full version: یوسف گیلانی کو وزیراعظم بنایا، سرائیکیوں کی عزت کرتے ہیں، صدر آصف زرداری