slotcosino Publish time 2026-2-16 01:39:50

ہمارے لوگوں پر شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا، پیپلز پارٹی کو اس کا حساب دینا ہوگا، منعم ظفر

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-15/1556707_1115279_Munam_zafar_updates.jpgامیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر : فوٹو فیس بک جماعت اسلامی

امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کی آمریت قائم ہے۔ انہوں نے ہمارے لوگوں پر شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا، پیپلز پارٹی کو اس کا حساب دینا ہوگا۔

کراچی میں جماعت اسلامی کے مظاہرے کے شرکاء سے خطابکرتے ہوئے منعم ظفر نے کہا کہ کچے کے ڈاکوؤں کی سرپرستی کرتے ہو، آئین کی بات کرنے والوں پر تشدد کرتے ہو، 24 سے زائد افراد گرفتار ہیں اور پانچ افراد شدید زخمی ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-14/1556477_112643_updates.jpg
کراچی: جماعت اسلامی کا دھرنا، پولیس کی آنسو گیس کی شیلنگ، لاٹھی چارج، ایک کارکن زخمی

پولیس نے جماعت اسلامی کا ساؤنڈ سسٹم لگا ٹرک قبضے میں لے لیا، جبکہ جماعت اسلامی کے 10 کارکنوں کو حراست میں لے لیا گیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

منعم ظفر نے کہا کہہم تو اس شہر کا مقدمہ لڑ رہے تھے، اس شہر کے حق کی بات کی۔ یہ لوگوں کو اختیار دینے سے ڈرتے ہیں، تم ترمیم کی بات کرتے ہو کہاں ہے وہ ترمیم؟

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی فرینڈلی سیاست کر رہے ہیں، اٹھارہویں ترمیم کے بعد بھی اختیار دینے کے لیے تیار نہیں ہیں، کراچی کو پانی چاہیے، 50 فیصد شہر آج بھی پانی سے محروم ہے۔
Pages: [1]
View full version: ہمارے لوگوں پر شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا، پیپلز پارٹی کو اس کا حساب دینا ہوگا، منعم ظفر