Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 92|Reply: 0

ہمارے لوگوں پر شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا، پیپلز پارٹی کو اس کا حساب دینا ہوگا، منعم ظفر

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
200914
Post time 1 hour(s) ago | Show all posts |Read mode
  امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر : فوٹو فیس بک جماعت اسلامی  

امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کی آمریت قائم ہے۔ انہوں نے ہمارے لوگوں پر شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا، پیپلز پارٹی کو اس کا حساب دینا ہوگا۔

کراچی میں جماعت اسلامی کے مظاہرے کے شرکاء سے خطاب  کرتے ہوئے منعم ظفر نے کہا کہ کچے کے ڈاکوؤں کی سرپرستی کرتے ہو، آئین کی بات کرنے والوں پر تشدد کرتے ہو، 24 سے زائد افراد گرفتار ہیں اور پانچ افراد شدید زخمی ہیں۔   
کراچی: جماعت اسلامی کا دھرنا، پولیس کی آنسو گیس کی شیلنگ، لاٹھی چارج، ایک کارکن زخمی

پولیس نے جماعت اسلامی کا ساؤنڈ سسٹم لگا ٹرک قبضے میں لے لیا، جبکہ جماعت اسلامی کے 10 کارکنوں کو حراست میں لے لیا گیا۔   

منعم ظفر نے کہا کہ  ہم تو اس شہر کا مقدمہ لڑ رہے تھے، اس شہر کے حق کی بات کی۔ یہ لوگوں کو اختیار دینے سے ڈرتے ہیں، تم ترمیم کی بات کرتے ہو کہاں ہے وہ ترمیم؟

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی فرینڈلی سیاست کر رہے ہیں، اٹھارہویں ترمیم کے بعد بھی اختیار دینے کے لیے تیار نہیں ہیں، کراچی کو پانی چاہیے، 50 فیصد شہر آج بھی پانی سے محروم ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-2-16 03:00 GMT+5 , Processed in 0.048349 second(s), 22 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list