slotcosino Publish time 2026-2-16 02:19:04

شاہد آفریدی کا صائم ایوب کی بولنگ پرفارمنس پر تبصرہ


https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-15/1556712_551441_Shahid-and-Saim_updates.jpg

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈکپ کے میچ میں بھارت کے خلاف صائم ایوب کی بولنگ پر تبصرہ کیا ہے۔

کولمبو میں کھیلے جانیوالے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈکپ 2026 کے بڑے میچ میں بھارت نے پاکستان کو جیت کیلئے 176 رنز کا ہدف دیا ہے، بھارت کے خلاف سب سے کامیاب بولر صائم ایوب رہے۔

شاہد خان آفریدی نے صائم ایوب کی شاندار بولنگ کی تعریف کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں شاہد آفریدینے پوچھا کہ ’کیا اس میچ کا مین آف دی میچ پہلے سے ہی صائم ایوب ہے؟‘

صائم ایوبنے 4 اوورز میں 25 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں، جس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کی خوب تعریفیں کی جارہی ہیں۔
Pages: [1]
View full version: شاہد آفریدی کا صائم ایوب کی بولنگ پرفارمنس پر تبصرہ