slotcosino Publish time 2026-2-16 04:16:23

شوہر کا نام ایپسٹین فائلز میں آنے کے بعد بیونسے کے انسٹاگرام فالوورز میں بڑی کمی

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-15/1556721_6922958_GAZA-NEW-2_updates.jpgگلوکارہ بیونسے(تصویر سوشل میڈیا)۔

شوہر جیزی کا نام ایپسٹین فائلز کے نام سے لیک ہونے والے دستاویز میں سامنے آنے کے بعد سے امریکی گلوکارہ اور نغمہ نگار بیونسے کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد اچانک گرنے لگی ہے۔

ریاست ٹیکساس سے تعلق رکھنے والی 45 سالہ بیونسے کا اس تنازع سے براہ راست کوئی تعلق نہیں تاہم اس کے باوجود آن لائن ردعمل کا اثر ان پر بھی پڑا ہے۔ سوشل میڈیا پر بحث و مباحثہ شدت اختیار کر چکا ہے اور ایپسٹین فائلز میں شامل ناموں سے وابستہ ہر فرد توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

بیونسے کے شوہر جیزی نے اب تک اس معاملے پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے، جبکہ بیونسے نے بھی کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے، جس کے باعث قیاس آرائیاں مزید بڑھ گئی ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-30/1542283_124303_updates.jpg
معروف امریکی پاپ گلوکارہ بیونسے ارب پتی افراد کی فہرست میں شامل ہوگئیں

بیونسے ارب پتیوں کی فہرست میں شامل ہونے والی پانچویں موسیقار بن گئیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

امریکی گلوکارہ کے انسٹاگرام پر ایک کروڑ سے زائد فالوورز کم ہوگئے ہیں۔

فالوورز میں یہ کمی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب بیونسے کی پیشہ ورانہ زندگی میں کچھ زیادہ فرق تو نہیں پڑ سکا ہے۔

فوربس نے حال ہی میں تصدیق کی کہ وہ باضابطہ طور پر ارب پتی شخصیات کی اس فہرست میں شامل ہو چکی ہیں جس میں ان سے قبلانکے شوہر جیزی، ٹیلر سوئفٹ، ریحانہ اور بروس اسپرنگٹین موجود ہیں اور اب بیونسے پانچویں موسیقار و گلوکار کے طور پر اس میں داخل ہوئی ہیں۔
Pages: [1]
View full version: شوہر کا نام ایپسٹین فائلز میں آنے کے بعد بیونسے کے انسٹاگرام فالوورز میں بڑی کمی