انٹرنیشنل کمپنیوں سے جس پالیسی پر معاہدے کیے اس کی پاسداری کیلئے سخت فیصلے کرنا پڑے، بلال اظہر کیانی
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-15/1556727_5081829_BilalAzhar_updates.jpgوزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل کمپنیوں کے ساتھ جس پالیسی پر معاہدے کیے اس کی پاسداری کے لیے سخت فیصلے کرنا پڑے۔
امریکن بزنس فورم اور لمز یونیورسٹی کے زیراہتمام تقریب سے خطاب میں بلال اظہر کیانی نے کہا کہ پاکستانی عوام،صنعت اورحکومت نے بین الاقوامی معاہدوں کی پاسداری کے مشکل فیصلوں کا سامنا کیا۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف من مانے معاشی فیصلے کرنے پر یقین نہیں رکھتے، انہوں نے معاشی پالیسیوں پر مشاورت کی تاکید کر رکھی ہے۔
وزیر مملکت نے مزید کہا کہ وزیراعظم چاہتے ہیں معاشی فیصلے بند کمروں کے بجائے متعلقین کی مشاورت سے کیے جائیں۔
اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ وفاقی کابینہ کے اراکین مسلسل مختلف چیمبرز آف کامرس سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔
Pages:
[1]