نامزد وزیرِاعظم بنگلادیش کی تقریبِ حلف برداری، شرکت کیلئے احسن اقبال ڈھاکا روانہ
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-16/1556953_2777287_05_updates.jpgوفاقی وزیرِ احسن اقبال—فائل فوٹووفاقی وزیرِ احسن اقبال نامزد وزیرِ اعظم بنگلادیش طارق رحمٰن کی تقریبِ حلف برداری میں شرکت کے لیے ڈھاکا روانہ ہو گئے۔
طارق رحمٰن کل وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھائیں گے، وزیرِ اعظم شہباز شریف کے غیرملکی دورے کے باعث احسن اقبال پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی کا کہنا ہے کہ دوستانہ تعلقات کو مزید مستحکم کر کے سیاسی، معاشی اور اقتصادی شعبوں میں ترقی کی نئی راہیں ہموار ہوں گی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-13/1556189_102013_updates.jpg
بنگلادیش کا ایسا علاقہ جہاں 56 سال میں پہلی بار خواتین نے ووٹ کاسٹ کیا
چندپور کے فریدگنج اپازلہ کی روپشا ساؤتھ یونین میں خواتین نے 56 برس بعد پہلی مرتبہ اپنے حقِ رائے دہی کا استعمال کیا۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
دوسری جانب اس حوالے سے حکمران جماعت بی این پی کا کہنا ہے کہ تقریب حلف برداری میں بڑی تعداد میں مقامی اور غیر ملکی مہمانوں کی شرکت متوقع ہے۔
بی این پی نے کہا کہ پاکستان کے وزیر احسن اقبال، بھوٹان کے وزیراعظم اور بھارت کے لوک سبھا کے اسپیکر تقریب حلف برداری میں شریک ہوں گے۔
تقریبِ حلف برداری میں نیپال کے وزیرِ خارجہ اور سری لنکا کے وزیر صحت بھی شرکت کریں گے۔
بی این پی کا کہنا ہے کہ برطانیہ کی انڈو پیسیفک انڈر سیکریٹری کی آمد متوقع ہے اور مالدیپ کے صدر کی ممکنہ شرکت کا امکان ہے۔
Pages:
[1]