ڈیل کیلئے دونوں اطراف سے رضا مندی ضروری ہوتی ہے: حنیف عباسی
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-16/1556961_2044196_Hanif-Abbasi-1_updates.jpgوفاقی وزیرِ ریلوے حنیف عباسی—فائل فوٹووفاقی وزیرِ ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ ڈیل کے لیے دونوں اطراف سے رضا مندی ضروری ہوتی ہے۔
انہوں نے راولپنڈی میں بے نظیر بھٹو اسپتال کا دورہ کیا اور اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کو فتح کر کے اقتدار ملنے کی خواہش غلط ہے۔
حنیف عباسی نے کہا ہے کہ کسی ڈیل کے لیے دونوں اطراف سے رضا مندی ضروری ہوتی ہے اور اگر رضا مندی ہو گئی تو ڈیل ہو جائے گی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-10/1555256_111355_updates.jpg
حنیف عباسی نے جعفر ایکسپریس دوبارہ چلنے کی خوشخبری سنادی
وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے جعفر ایکسپریس دوبارہ چلنے کی خوشخبری سنادی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
انہوں نے کہا ہے کہ ہر قیدی کا حق ہے کہ اس کا علاج ہونا چاہیے اور بانیٔ پی ٹی آئی کا علاجان کا حق ہے لیکن جب میں جیل میں تھا تو کئی بار ذاتی معالج کے لیے درخواست کی مگر نہیں سنی گئی۔
وفاقی وزیرِ ریلوے نے مزید کہا ہے کہ قید میں مجھے علاج سے پہلے بچوں سے ملنے کی اجازت نہ ملی تھی۔
حنیف عباسی نے یہ بھی کہا ہے کہ میں نے ساری زندگی تاجروں کے ساتھ سیاست کی ہے اور میں نے ضلعی انتظامیہ کو تاجروں کی ہڑتال سے پہلے ان کے مسائل حل کرنے کو کہا ہے۔
اس سے قبل حنیف عباسی نے بے نظیر بھٹو اسپتال میں مریضوں کے لیے سہولت مرکز کا افتتاح کیا۔
Pages:
[1]