slotcosino Publish time 2026-2-16 17:57:18

کراچی میٹرو پولیٹن یونیورسٹی میں 2 نئے ڈینز کی تقرری

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-16/1556977_6903817_%D8%AC%D8%AC%D8%AF%D9%85_updates.jpg— فائل فوٹو

کراچی میٹرو پولیٹن یونیورسٹی (کے ایم یو) نے اپنی مختلف فیکلٹیز کے لیے 2 نئے ڈینز کی تقرری کا اعلان کر دیا۔

یہ تقرریاں وائس چانسلر ڈاکٹر وسیم قاضی کی سفارش پر وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے میٹرو پولیٹن یونیورسٹی ایکٹ 2022ء کے تحت کی ہیں۔

پروفیسر ڈاکٹر ناصر علی خان کو فیکلٹی آف ڈینٹسٹری اینڈ الائیڈ کا 3 سال کی مدت کے لیے ڈین مقرر کیا گیا ہے جبکہ پروفیسر ڈاکٹر گل افشاں کو فیکلٹی آف بیسک میڈیکل سائنسز کا ڈین ان کی ریٹائرمنٹ یعنی 11 جون 2027ء تک کے لیے مقرر کیا ہے۔https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-08/1554442_100550_updates.jpg
کالج آف فزیشن سرجنز کے آئی ٹی ایف پروگرام سے متعلق رپورٹس بے بنیاد ہیں، پروفیسر مسرور

کالج آف فزیشن اینڈ سرجنز پاکستان کے خازن پروفیسر محمد مسرور نے انٹر نیشنل ٹریننگ فیلوشپ (آئی ٹی ایف) پروگرام سے متعلق حالیہ دنوں میں برطانوی میڈیا، بالخصوص برٹش میڈیکل جرنل (بی ایم جے) اور ڈیلی میل میں شائع ہونے والی رپورٹس میں لگائے گئے تمام الزامات کو بے بنیاد، گمراہ کن اور حقائق کے منافی قرار دیا ہے۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

یونیورسٹی انتظامیہ نے دونوں معزز اساتذہ کو نئی ذمے داریاں سنبھالنے پر دل کی گہرائیوں سے مبارک باد دی ہے۔

توقع کی جا رہی ہے کہ ان کی قیادت میں تعلیم کے معیار، تحقیق اور ادارے کی ترقی میں مزید بہتری آئے گی۔

کراچی میٹرو پولیٹن یونیورسٹی کی قیادت نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ اعلیٰ معیار کی تعلیم اور بہترین تعلیمی ماحول کی فراہمی کے لیے مسلسل کام کرتی رہے گی۔
Pages: [1]
View full version: کراچی میٹرو پولیٹن یونیورسٹی میں 2 نئے ڈینز کی تقرری