علی رضا اور کنزا ہاشمی کے تعلقات پر مداحوں کی قیاس آرائیاں
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-16/1557011_5708924_17_updates.jpg—تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا
نوجوان اداکار علی رضا حال ہی میں اپنے ڈراموں میں شاندار اداکاری کے بعد کافی مقبول ہو چکے ہیں، وہ جلد ہی کنزا ہاشمی کے ساتھ بھی اسکرین پر نظر آئیں گے، جس پر مداحوں نے قیاس آرائیاں شروع کر دی ہیں کہ دونوں کے درمیان کیمسٹری صرف اسکرین تک محدود نہیں۔
کنزا ہاشمی اپنی خوبصورتی، خوش مزاج طبیعت اور دوستی کی اہمیت جاننے کی وجہ سے بھی مداحوں میں مقبول ہیں، حال ہی میں انہوں نے ویلنٹائن ڈے کے موقع پر کچھ تصاویر پوسٹ کیں جن میں وہ پوز دیتی دکھائی دے رہی ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-01-21/1433355_101653_updates.jpg
کنزا ہاشمی بھارتی فنکار منور فاروقی کیساتھ ویڈیو سانگ میں نظر آئیں گی
خوبرو اداکارہ و ماڈل کنزا ہاشمی سے متعلق سوشل میڈیا پر خبریں زیرِ گردش ہیں کہ وہ ہندوستانی کامیڈین اور ریپر منور فاروقی کے ساتھ ایک ویڈیو سانگ میں کام کر رہی ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
مداحوں نے غور کیا کہ تصاویر میں جو گاڑی نظر آ رہی ہے، وہ مبینہ طور پر علی رضا کی ہی ہے، جس سے یہ قیاس بڑھ گیا ہے کہ شاید دونوں کی دوستی اسکرین سے آگے بھی ہے۔
اگرچہ اب تک دونوں اداکاروں کی جانب سے کسی قسم کی باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی، مگر سوشل میڈیا پر مداح ان کے تعلقات پر جوش و خروش کے ساتھ تبصرے کر رہے ہیں اور دونوں کے مداح امید کر رہے ہیں کہ ان کی اسکرین کی کیمسٹری آف اسکرین بھی جاری رہے گی۔
Pages:
[1]