slotcosino Publish time 2026-2-16 21:48:44

بانی پی ٹی آئی کے آنکھوں کے معائنہ سے متعلق میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-16/1557043_7728696_imran-khan03_updates.jpg

بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے آنکھوں کے معائنہ سے متعلق میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی، ان کی ایک آنکھ کی بینائی 6/6 اور دوسری 6/9 ہے، انہیں ایک آنکھ کے لیے 0.75 اور دوسری کے لیے 1.5 پاور کی عینک تجویز کی گئی ہے۔

دی نیوزکے ایڈیٹر انویسٹی گیشن انصار عباسی نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی کا معائنہ کرنیوالی پمز اور الشفا انٹرنیشنل کے ماہر ڈاکٹروں پر مشتمل ٹیم میں تجویز کیے گئے ڈاکٹر ندیم قریشی بھی شامل تھے۔

معائنے کے بعد ڈاکٹرز نے بانی کو اسپتال منتقل کرنے کی تجویز نہیں دی، پی ٹی آئی کے ساتھ طے شرائط کے باوجود معائنے کے وقت اُن کا کوئی رہنما جیل نہیں آیا، معائنے کے بعد بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالج خرم مرزا اور عاصم یوسف، راجہ ناصر عباس اور بیرسٹر گوہر کو بریف کیا گیا، پی ٹی آئی کے ساتھ رابطوں میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے اہم کردار ادا کیا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-14/1556495_092213_updates.jpg
بانی پی ٹی آئی کیلئے دو ڈاکٹرز پر مشتمل میڈیکل پینل تشکیل دے دیا گیا، ذرائع

ذرائع کا کہنا ہے کہ میڈیکل پینل میں ڈاکٹر امجد اور ڈاکٹر ندیم قریشی شامل ہیں، میڈیکل پینل کچھ دیر میں بانی پی ٹی آئی کا معائنہ کرے گا، میڈیکل پینل کے معائنہ کے بعد بانی پی ٹی آئی کو اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ ہوگا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

میڈیکل رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی صحت کا معائنہ کرنے کیلئے 2 رکنی میڈیکل بورڈ نے اڈیالہ جیل کا دورہ کیا، ڈاکٹر ندیم قریشی اور محمد عارف خان نے ان کی آنکھوں کا چیک اپ کیا۔

میڈیکل بورڈ کے چیک اپ کے بعد اپوزیشن کے 2 رہنماؤں نے پمز اسپتال کا دورہ کیا، اپوزیشن رہنما علامہ ناصر عباس اور بیرسٹر گوہر خان رات 9 بجے اسپتال آئے۔

دونوں رہنماؤں کو پمز آمد پر بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق بریف کیا گیا، دونوں رہنماؤں کی موجودگی میں بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالجین کو بھی ٹیلی فون لائن پر لیا گیا۔

دوسری جانب اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے چیف جسٹس پاکستان سے ملاقات کی ہے۔

ذرائع کے مطابق اٹارنی جنرل نے بانی پی ٹی آئی کے علاج اور دیگر اقدامات کے بارے میں چیف جسٹس کو آگاہ کیا اور بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کی بینائی علاج کے بعد 67 سے 70 فیصد بحال ہے۔
Pages: [1]
View full version: بانی پی ٹی آئی کے آنکھوں کے معائنہ سے متعلق میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی