Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 44|Reply: 0

بانی پی ٹی آئی کے آنکھوں کے معائنہ سے متعلق میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
205946
Post time 2026-2-16 21:48:44 | Show all posts |Read mode
  

بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)  کے آنکھوں کے معائنہ سے متعلق میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی، ان کی ایک آنکھ کی بینائی 6/6 اور دوسری 6/9 ہے، انہیں ایک آنکھ کے لیے 0.75 اور دوسری کے لیے 1.5 پاور کی عینک تجویز کی گئی ہے۔

دی نیوز  کے ایڈیٹر انویسٹی گیشن انصار عباسی نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی کا معائنہ کرنیوالی پمز اور الشفا انٹرنیشنل کے ماہر ڈاکٹروں پر مشتمل ٹیم میں تجویز کیے گئے ڈاکٹر ندیم قریشی بھی شامل تھے۔

معائنے کے بعد ڈاکٹرز نے بانی کو اسپتال منتقل کرنے کی تجویز نہیں دی، پی ٹی آئی کے ساتھ طے شرائط کے باوجود معائنے کے وقت اُن کا کوئی رہنما جیل نہیں آیا، معائنے کے بعد بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالج خرم مرزا اور عاصم یوسف، راجہ ناصر عباس اور بیرسٹر گوہر کو بریف کیا گیا، پی ٹی آئی کے ساتھ رابطوں میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے اہم کردار ادا کیا۔   
بانی پی ٹی آئی کیلئے دو ڈاکٹرز پر مشتمل میڈیکل پینل تشکیل دے دیا گیا، ذرائع

ذرائع کا کہنا ہے کہ میڈیکل پینل میں ڈاکٹر امجد اور ڈاکٹر ندیم قریشی شامل ہیں، میڈیکل پینل کچھ دیر میں بانی پی ٹی آئی کا معائنہ کرے گا، میڈیکل پینل کے معائنہ کے بعد بانی پی ٹی آئی کو اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ ہوگا۔   

میڈیکل رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی صحت کا معائنہ کرنے کیلئے 2 رکنی میڈیکل بورڈ نے اڈیالہ جیل کا دورہ کیا، ڈاکٹر ندیم قریشی اور محمد عارف خان نے ان کی آنکھوں کا چیک اپ کیا۔

میڈیکل بورڈ کے چیک اپ کے بعد اپوزیشن کے 2 رہنماؤں نے پمز اسپتال کا دورہ کیا، اپوزیشن رہنما علامہ ناصر عباس اور بیرسٹر گوہر خان رات 9 بجے اسپتال آئے۔

دونوں رہنماؤں کو پمز آمد پر بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق بریف کیا گیا، دونوں رہنماؤں کی موجودگی میں بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالجین کو بھی ٹیلی فون لائن پر لیا گیا۔  

دوسری جانب اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے چیف جسٹس پاکستان سے ملاقات کی ہے۔

ذرائع کے مطابق اٹارنی جنرل نے بانی پی ٹی آئی کے علاج اور دیگر اقدامات کے بارے میں چیف جسٹس کو آگاہ کیا اور بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کی بینائی علاج کے بعد 67 سے 70 فیصد بحال ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-2 16:07 GMT+5 , Processed in 0.050233 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list