slotcosino Publish time 2026-2-17 02:21:47

بھارت: معروف ڈاکٹر کی موت کے بعد کروڑوں کی جائیداد پر تنازع کھڑا ہوگیا

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-16/1557076_4124735_Dr_updates.jpgفوٹو: بھارتی میڈیا

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر جبل پور میں 81 سالہ خاتون ڈاکٹر کی موت کے بعد ان کی کروڑوں کی جائیداد پر تنازع کھڑا ہوگیا۔

جبل پور کے پوش علاقے رائٹ ٹاؤن میں رہنے والی سینئر ماہرِ امراضِ چشم ڈاکٹر ہیملتا شریواستو کی موتکے بعد ان کی کروڑوں روپے مالیت کی جائیداد پر شدید قانونی تنازع کھڑا ہو گیا ہے، جس نے پورے شہر میں ہلچل مچا دی ہے۔

81 سالہ ڈاکٹر ہیملتا کی آخری رسومات سخت انتظامی نگرانی میں ادا کی گئیں، جبکہ اصل تنازع 11 ہزار مربع فٹ کے اس قیمتی پلاٹ پر ہے جس کی مالیت تقریباً 60 کروڑ روپے بتائی جا رہی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-30/1533231_080426_updates.jpg
بھارت: لڑکی نے عاشق کی موت کے بعد اس کی لاش سے شادی کر لی

بھارتی ریاست مہاراشٹر کے ضلع ناندیڑ میں ایک 20 سالہ نوجوان سکشم کو بہیمانہ تشدد کے بعد قتل کر دیا گیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

ڈاکٹر سُمِت جین نامی معالج کا دعویٰ ہے کہ آنجہانی نے یہ زمین رضاکارانہ طور پر یادگاری اسپتال بنانے کے لیے عطیہ کی، تاہم انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن نے الزام عائد کیا ہے کہ کمزور صحت کے دوران ان پر دباؤ ڈال کر دستاویزات پر دستخط کروائے گئے۔

دوسری جانب گائتری مندر ٹرسٹ کا مؤقف ہے کہ آنجہانی ڈاکٹر اپنی تمام جائیداد ٹرسٹ کے نام کرنا چاہتی تھیں، جبکہ ان کی بہن قانونی وارث کے طور پر سامنے آئی ہیں۔

اس حوالے سے ضلعی کلکٹر نے میڈیا کو بتایا کہ متنازع زمین میونسپل کارپوریشن کی لیز ہولڈ پراپرٹی ہے اور قانوناً عطیہ نہیں کی جا سکتی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-18/1529607_103406_updates.jpg
کینیڈا: خاتون کا شوہر کی موت کے بعد 2 کم عمر بیٹوں کو قتل کرنے کا اعتراف

ملزمہ نے عدالت کو بتایا کہ میں شدید صدمے، تنہائی اور ذہنی ابتری کا شکار تھی۔ شوہر کا انتقال یکم دسمبر 2023 کو ہوا تھا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

انہوں نے بتایا کہ معاملہ ایس ڈی ایم عدالت کو بھجوا دیا گیا ہے جہاں تمام فریقین کے بیانات ریکارڈ کیے جا رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر ہیملتا کے بیٹے اور شوہر دونوں گزشتہ برسوں میں انتقال کر چکے تھے اور وہ تنہا رہ رہی تھیں۔ ان کی اچانک صحت خرابی اور وفات نے کیس کو مزید مشکوک بنا دیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ فیصلہ مکمل قانونی جانچ کے بعد ہی کیا جائے گا۔
Pages: [1]
View full version: بھارت: معروف ڈاکٹر کی موت کے بعد کروڑوں کی جائیداد پر تنازع کھڑا ہوگیا