Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 868|Reply: 0

بھارت: معروف ڈاکٹر کی موت کے بعد کروڑوں کی جائیداد پر تنازع کھڑا ہوگیا

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
201324
Post time 11 min. ago | Show all posts |Read mode
  فوٹو: بھارتی میڈیا  

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر جبل پور میں 81 سالہ خاتون ڈاکٹر کی موت کے بعد ان کی کروڑوں کی جائیداد پر تنازع کھڑا ہوگیا۔

جبل پور کے پوش علاقے رائٹ ٹاؤن میں رہنے والی سینئر ماہرِ امراضِ چشم ڈاکٹر ہیملتا شریواستو کی موت  کے بعد ان کی کروڑوں روپے مالیت کی جائیداد پر شدید قانونی تنازع کھڑا ہو گیا ہے، جس نے پورے شہر میں ہلچل مچا دی ہے۔

81 سالہ ڈاکٹر ہیملتا کی آخری رسومات سخت انتظامی نگرانی میں ادا کی گئیں، جبکہ اصل تنازع 11 ہزار مربع فٹ کے اس قیمتی پلاٹ پر ہے جس کی مالیت تقریباً 60 کروڑ روپے بتائی جا رہی ہے۔   
بھارت: لڑکی نے عاشق کی موت کے بعد اس کی لاش سے شادی کر لی

بھارتی ریاست مہاراشٹر کے ضلع ناندیڑ میں ایک 20 سالہ نوجوان سکشم کو بہیمانہ تشدد کے بعد قتل کر دیا گیا۔   

ڈاکٹر سُمِت جین نامی معالج کا دعویٰ ہے کہ آنجہانی نے یہ زمین رضاکارانہ طور پر یادگاری اسپتال بنانے کے لیے عطیہ کی، تاہم انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن نے الزام عائد کیا ہے کہ کمزور صحت کے دوران ان پر دباؤ ڈال کر دستاویزات پر دستخط کروائے گئے۔

دوسری جانب گائتری مندر ٹرسٹ کا مؤقف ہے کہ آنجہانی ڈاکٹر اپنی تمام جائیداد ٹرسٹ کے نام کرنا چاہتی تھیں، جبکہ ان کی بہن قانونی وارث کے طور پر سامنے آئی ہیں۔

اس حوالے سے ضلعی کلکٹر نے میڈیا کو بتایا کہ متنازع زمین میونسپل کارپوریشن کی لیز ہولڈ پراپرٹی ہے اور قانوناً عطیہ نہیں کی جا سکتی۔   
کینیڈا: خاتون کا شوہر کی موت کے بعد 2 کم عمر بیٹوں کو قتل کرنے کا اعتراف

ملزمہ نے عدالت کو بتایا کہ میں شدید صدمے، تنہائی اور ذہنی ابتری کا شکار تھی۔ شوہر کا انتقال یکم دسمبر 2023 کو ہوا تھا۔   

انہوں نے بتایا کہ معاملہ ایس ڈی ایم عدالت کو بھجوا دیا گیا ہے جہاں تمام فریقین کے بیانات ریکارڈ کیے جا رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر ہیملتا کے بیٹے اور شوہر دونوں گزشتہ برسوں میں انتقال کر چکے تھے اور وہ تنہا رہ رہی تھیں۔ ان کی اچانک صحت خرابی اور وفات نے کیس کو مزید مشکوک بنا دیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ فیصلہ مکمل قانونی جانچ کے بعد ہی کیا جائے گا۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-2-17 02:33 GMT+5 , Processed in 0.050823 second(s), 22 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list