آج محسوس ہوا پی ٹی آئی اپنے بانی کی صحت سے زیادہ بیانیے میں دلچپسی لے رہی ہے، بلال اظہر
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-16/1557077_9944684_Bilal_kiani_updates.jpgوزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی: فائل فوٹووزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی کا کہنا ہے کہ آج محسوس ہوا پی ٹی آئی اپنے بانی کی صحت سے زیادہ اپنے بیانیے میں دلچپسی لے رہی ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے بلال اظہر کیانی نے کہا کہ پمز میں علاج بانی پی ٹی آئی کی رضا مندی سے ہوا، ڈاکٹر عارف اور ندیم قریشی نے بانی پی ٹی آئی کا تفصیلی معائنہ کیا اور بتایا کہ خاطر خواہ بہتری آئی ہے، دونوں ڈاکٹرز کی بیرسٹر گوہر اور علامہ راجہ ناصر عباس سے ملاقات ہوئی اور انہیں بریف کیا گیا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-16/1557059_065602_updates.jpg
پی ٹی آئی والوں کو اچھا نہیں لگ رہا ہوگا کہ بانی کی صحت ٹھیک ہے، طلال چوہدری
طلال چوہدری نے کہا کہ کسی کو کہاں رکھنا ہے کون سی دوا دینی ہے کیا علاج کرنا ہے اس کا فیصلہ ڈاکٹرز کریں گے، یہ فیصلہ نہ مریض خود کر سکتا ہے، نہ وکیل کرسکتا ہے اور نہ ان کی جماعت یہ فیصلہ کر سکتی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
بلال اظہر کیانی نے کہا کہ حکومت پی ٹی آئی کو مطمئن کرنا چاہتی تھی اس لیے ڈاکٹرز کی بیرسٹر گوہر اور ناصر عباس سے ملاقات کروائی گئی، فون پر بانی پی ٹی آئی کے ڈاکٹرز کو بھی بریف کیا گیا اور ان کے سوالات کے جواب بھی دیے گئے۔
پروگرام میں شریک پی ٹی آئی سینیٹر عون عباس بپی نے کہا کہہمارا مطالبہ ہے کہ ہمارے تین ڈاکٹرز کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کروائی جائے، بانی پی ٹی آئی کے فیملی ڈاکٹرز نے ان کا معائنہ نہیں کیا، ہمیں بتایا گیا کہ بانی پی ٹی آئی سے متعلق جو رپورٹ دی گئی ہے وہ خوش آئند ہے۔
سینیٹر عون عباس بپی نے کہا کہ خوشی ہے رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی طبعیت اور بینائی ٹھیک ہے، اس بات کی تصدیق کروانے کے لیے ہمارا مطالبہ ہے کہ ہمارے ڈاکٹرز یا پارٹی قیادت کی بانی سے ملاقات کروائی جائے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے ڈاکٹرز یا پارٹی قیادت کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کروانے تک دھرنا جاری رہے گا۔
Pages:
[1]