Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 577|Reply: 0

آج محسوس ہوا پی ٹی آئی اپنے بانی کی صحت سے زیادہ بیانیے میں دلچپسی لے رہی ہے، بلال اظہر

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
201324
Post time 12 min. ago | Show all posts |Read mode
  وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی  : فائل فوٹو  

وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی کا کہنا ہے کہ آج محسوس ہوا پی ٹی آئی اپنے بانی کی صحت سے زیادہ اپنے بیانیے میں دلچپسی لے رہی ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے بلال اظہر کیانی نے کہا کہ پمز میں علاج بانی پی ٹی آئی کی رضا مندی سے ہوا، ڈاکٹر عارف اور ندیم قریشی نے بانی پی ٹی آئی کا تفصیلی معائنہ کیا اور بتایا کہ خاطر خواہ بہتری آئی ہے، دونوں ڈاکٹرز کی بیرسٹر گوہر اور علامہ راجہ ناصر عباس سے ملاقات ہوئی اور انہیں بریف کیا گیا۔   
پی ٹی آئی والوں کو اچھا نہیں لگ رہا ہوگا کہ بانی کی صحت ٹھیک ہے، طلال چوہدری

طلال چوہدری نے کہا کہ کسی کو کہاں رکھنا ہے کون سی دوا دینی ہے کیا علاج کرنا ہے اس کا فیصلہ ڈاکٹرز کریں گے، یہ فیصلہ نہ مریض خود کر سکتا ہے، نہ وکیل کرسکتا ہے اور نہ ان کی جماعت یہ فیصلہ کر سکتی ہے۔   

بلال اظہر کیانی نے کہا کہ حکومت پی ٹی آئی کو مطمئن کرنا چاہتی تھی اس لیے ڈاکٹرز کی بیرسٹر گوہر اور ناصر عباس سے ملاقات کروائی گئی، فون پر بانی پی ٹی آئی کے ڈاکٹرز کو بھی بریف کیا گیا اور ان کے سوالات کے جواب بھی دیے گئے۔

پروگرام میں شریک پی ٹی آئی سینیٹر عون عباس بپی نے کہا کہ  ہمارا مطالبہ ہے کہ ہمارے تین ڈاکٹرز کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کروائی جائے، بانی پی ٹی آئی کے فیملی ڈاکٹرز نے ان کا معائنہ نہیں کیا، ہمیں بتایا گیا کہ بانی پی ٹی آئی سے متعلق جو رپورٹ دی گئی ہے وہ خوش آئند ہے۔

سینیٹر عون عباس بپی نے کہا کہ خوشی ہے رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی طبعیت اور بینائی ٹھیک ہے، اس بات کی تصدیق کروانے کے لیے ہمارا مطالبہ ہے کہ ہمارے ڈاکٹرز یا پارٹی قیادت کی بانی سے ملاقات کروائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ڈاکٹرز یا پارٹی قیادت کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کروانے تک دھرنا جاری رہے گا۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-2-17 02:34 GMT+5 , Processed in 0.053687 second(s), 22 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list