عماد وسیم نائلہ راجہ کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-16/1557085_844723_imad1_updates.jpgعماد وسیم : فائل فوٹوپاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عماد وسیم سوشل میڈیا انفلوئنسر نائلہ راجہ کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔
فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جاری بیان میں عماد وسیم نے اپنی ذاتی زندگی، سابقہ شادی اور حالیہ نکاح سے متعلق پہلی بار تفصیلی مؤقف دیا۔
اپنے پیغام میں عماد وسیمنے کہا کہ ناکام شادی ان کی زندگی کے مشکل ترین ادوار میں سے ایک تھی، تاہم اسی رشتے سے انہیں ان کے بچوں جیسی سب سے بڑی نعمت ملی، جن سے ان کی محبت ہمیشہ قائم رہے گی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-28/1541726_063846_updates.jpg
عماد وسیم کی اہلیہ سے طلاق کا کیس دائر کرنے کی تصدیق
پاکستانی آل راونڈر عماد وسیم نے اہلیہ سے طلاق کا کیس دائر کرنے کی تصدیق کردی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
انہوں نے اعتراف کیا کہ وہ رشتے کو بچانے کی کوشش میں ضرورت سے زیادہ دیر تک رکے رہے اور کچھ فیصلے ایسے کیے جن پر انہیں افسوس ہے۔
ان کے مطابق ان کی خاموشی اور تاخیر کی وجہ سے ایک ’بے گناہ شخص‘ کو غیر منصفانہ تنقید کا سامنا کرنا پڑا، جس کی ذمہ داری وہ خود قبول کرتے ہیں۔
عماد وسیمنے تصدیق کی کہ وہ اب انفلوئنسر نائیلہ راجہ سے شادی کر چکے ہیں اور یہ فیصلہ سوچ سمجھ کر کیا گیا تاکہ سکون، استحکام اور باہمی احترام پر مبنی زندگی شروع کی جا سکے۔
ان کا کہنا تھا کہ نائلہ نے ان کی زندگی میں سکون اور حوصلہ پیدا کیا ہے اور وہ اپنے فیصلے پر قائم ہیں۔
عماد وسیم نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا کہ ان کی اولین ترجیح ان کے بچے ہیں، مگر کوشش کے باوجود وہ اس وقت ان سے مل نہیں پا رہے۔
انہوں نے خواہش ظاہر کی کہ وہ بچوں کی زندگی میں مثبت اور فعال کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔
آخر میں عماد وسیم نے عوام سے اپیل کی کہ ان کی ذاتی زندگی کا احترام کیا جائے اور ہر معاملے کو عوامی بحث کا موضوع نہ بنایا جائے۔
Pages:
[1]