لوگن پال کا نایاب پوکیمون کارڈ نیلامی میں گنیز ورلڈ ریکارڈ بن گیا
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-17/1557299_9544636_3_updates.jpgتصاویر:سوشل میڈیا
امریکی یوٹیوبر اور ریسلر لوگن پال نے نایاب پوکیمون کارڈ فروخت کر کے نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔
پال نے پکاچو الیسٹریٹر کارڈ نامی نایاب کارڈ کو نیلامی میں 1 کروڑ 65 لاکھ ڈالرز میں فروخت کیا، جو انہوں نے 2021ء میں 53 لاکھ ڈالرز میں خریدا تھا، اس طرح یہ قیمت 3 گنا سے بھی زیادہ رہی۔
گنیز ورلڈ ریکارڈز حکام نے تصدیق کی ہے کہ یہ کارڈ نیلامی میں فروخت ہونے والا دنیا کا سب سے مہنگا ٹریڈنگ کارڈ بن گیا ہے۔
یہ قیمتی کارڈ وینچر کیپٹیلسٹ نے خریدا جو معروف فنانسر اور سابق وائٹ ہاؤس کمیونیکیشن ڈائریکٹر کے بیٹے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-14/1556460_050554_updates.jpg
برطانیہ میں طالب علم نے دنیا کا سب سے بڑا سوکس منکی کھلونا بنادیا
22 سالہ ایملیا نے بتایا کہ یہ منصوبہ دراصل ان کے ڈگری شو کے لیے ایک شوقیہ پراجیکٹ تھا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
لوگن پال نے یوٹیوب لائیو اسٹریم میں نیلامی کے نتیجے کو انتہائی حیران کن قرار دیا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ پال نے وہ ہیرے جڑا ہار بھی اے جے اسکاراموچی کو تحفے میں دے دیا جو انہوں نے 2022ء میں WrestleMania میں اپنے ڈیبیو کے دوران اسی کارڈ کی نمائش کے لیے پہنا تھا، انہوں نے یہ ہار خود اپنے ہاتھوں سے خریدار کے گلے میں پہنایا۔
واضح رہے کہ پکاچو الیسٹریٹر کارڈز 1998ء میں ایک مقابلے کے فاتحین کو دیے گئے تھے اور خیال کیا جاتا ہے کہ آج دنیا میں ان کی صرف تقریباً 40 نقول موجود ہیں، جس کی وجہ سے یہ انتہائی نایاب سمجھے جاتے ہیں۔
Pages:
[1]