Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 823|Reply: 0

لوگن پال کا نایاب پوکیمون کارڈ نیلامی میں گنیز ورلڈ ریکارڈ بن گیا

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
205898
Post time 2026-2-17 16:40:40 | Show all posts |Read mode
  
تصاویر:سوشل میڈیا

امریکی یوٹیوبر اور ریسلر لوگن پال نے نایاب پوکیمون کارڈ فروخت کر کے نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔

پال نے پکاچو الیسٹریٹر کارڈ نامی نایاب کارڈ کو نیلامی میں 1 کروڑ 65 لاکھ ڈالرز میں فروخت کیا، جو انہوں نے 2021ء میں 53 لاکھ ڈالرز میں خریدا تھا، اس طرح یہ قیمت 3 گنا سے بھی زیادہ رہی۔

گنیز ورلڈ ریکارڈز حکام نے تصدیق کی ہے کہ یہ کارڈ نیلامی میں فروخت ہونے والا دنیا کا سب سے مہنگا ٹریڈنگ کارڈ بن گیا ہے۔

یہ قیمتی کارڈ وینچر کیپٹیلسٹ نے خریدا جو معروف فنانسر اور سابق وائٹ ہاؤس کمیونیکیشن ڈائریکٹر کے بیٹے ہیں۔   
برطانیہ میں طالب علم نے دنیا کا سب سے بڑا سوکس منکی کھلونا بنادیا

22 سالہ ایملیا نے بتایا کہ یہ منصوبہ دراصل ان کے ڈگری شو کے لیے ایک شوقیہ پراجیکٹ تھا۔   

لوگن پال نے یوٹیوب لائیو اسٹریم میں نیلامی کے نتیجے کو انتہائی حیران کن قرار دیا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ پال نے وہ ہیرے جڑا ہار بھی اے جے اسکاراموچی کو تحفے میں دے دیا جو انہوں نے 2022ء میں WrestleMania میں اپنے ڈیبیو کے دوران اسی کارڈ کی نمائش کے لیے پہنا تھا، انہوں نے یہ ہار خود اپنے ہاتھوں سے خریدار کے گلے میں پہنایا۔

واضح رہے کہ پکاچو الیسٹریٹر کارڈز 1998ء میں ایک مقابلے کے فاتحین کو دیے گئے تھے اور خیال کیا جاتا ہے کہ آج دنیا میں ان کی صرف تقریباً 40 نقول موجود ہیں، جس کی وجہ سے یہ انتہائی نایاب سمجھے جاتے ہیں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-2 14:21 GMT+5 , Processed in 0.046968 second(s), 22 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list