پولیس نے 48 گھنٹے میں جیولر شاپ میں چوری کے ملزم کو گرفتار کیا: وزیرِ داخلہ سندھ
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-17/1557337_292718_Interrior-Mnister-Sindh-Zia-ul-Anjar_updates.jpgوزیرِ داخلہ سندھ ضیاءالحسن لنجار —فائل فوٹووزیرِ داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے بتایا ہے کہ پولیس نے 48 گھنٹوں میں جیولر شاپ میں چوری کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ان کا کہنا ہے کہ ایس ایس پی غربی طارق مستوئی اور ٹیم کو شاندار کارکردگی پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں، پولیس نے پیشہ ورانہ مہارت سے کارروائی کر کے عوام کا اعتماد بحال کیا ہے۔
وزیرِ داخلہ ضیاء لنجار نے کہا کہ حکومتِ سندھ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-16/1557017_022602_updates.jpg
کراچی: چور جیولر کی دکان کی عقبی دیوار توڑ کر صفایا کر گئے
کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں چور جیولر کی دکان کی عقبی دیوار توڑ کر اس کا صفایا کر گئے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
انہوں نے مزید کہا کہ جرائم کے خاتمے اور قیام امن کے لیے پولیس کی کاوشیں قابلِ ستائش ہیں۔
ضیاء لنجار نے یہ بھی کہا کہ پولیس نے 48 گھنٹوں کے اندر ملزم کو گرفتار کر کے سونا برآمد کر لیا۔
واضح رہے کہ 14 فروری کی شب کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں واقع اقبال مارکیٹ میں جیولر کی دکان میں چوری کی واردات ہوئی تھی جس میں ملزمان 606 تولے سونا اور 25 لاکھ مالیت کے ہیرے چوری کر کے لے گئے تھے۔
Pages:
[1]