اب آنکھ کارڈ کھیلا جارہا ہے، بانیٔ پی ٹی آئی کو گھڑی اور اسکی سوئیاں بھی دکھ رہی ہیں: عظمیٰ بخاری
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-17/1557500_5713036_uzm_updates.jpgعظمیٰ بخاری— فائل فوٹو
وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم کے بیان پر ردعمل دیا ہے۔
اس حوالے سے عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں 5 روز سے صوبے کی مختلف سڑکیں بند ہیں، کے پی میں سڑکوں کی بندش سے کئی ایمبولینس ٹریفک میں پھنس چکی ہیں۔
عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ کے پی حکومت کی سرپرستی میں لوگوں کی جانیں ضائع ہو رہی ہیں۔ کے پی حکومت کی رٹ پشاور میں نہیں، مردان، چترال اور کرم تو دور کی بات ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-09/1535936_030305_updates.jpg
کرپشن میں پنجاب سب سے اوپر، کے پی سب سے نیچے ہے، مزمل اسلم
مزمل اسلم نے مزید کہا کہ رشوت کے لحاظ سے بھی خیبرپختونخوا کا اسکور سب سے کم جبکہ سندھ اور پنجاب کا زیادہ ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
انہوں نے کہا کہ کے پی حکومت کے لیے بانیٔ پی ٹی آئی کے نام پر جلسے اور سڑکیں بند کرنا اہم ہے، لوگوں کی جانیں بچانا اور مسائل حل کرنا کے پی حکومت کی ترجیحات نہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ مریم نواز سے کارکردگی میں مقابلہ کرنے کا آپ سوچ بھی نہیں سکتے، جھوٹے بیانیے اور پروپیگنڈے کی ناکامی کے بعد اب آنکھ کارڈ کھیلا جارہا ہے، بانیٔ پی ٹی آئی کو گھڑی اور اسکی سوئیاں بھی دکھ رہی ہیں۔
Pages:
[1]