آسکر ایوارڈ یافتہ امریکی اداکار 95 برس کی عمر میں چل بسے
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-17/1557352_337326_8_updates.jpg— فائل فوٹو
معروف ہالی ووڈ اداکار رابرٹ ڈووال 95 برس کی عمر میں چل بسے۔
رابرٹ ڈووال کی اہلیہ لوسیانا ڈووال کے مطابق اداکار کی موت ان کے گھر میں ہی ہوئی ہے۔
لوسیانا ڈووال نے سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ کل میں نے اپنے شوہر، پیارے دوست اور اپنے وقت کے سب سے بڑے اداکاروں میں سے ایک کو الوداع کہا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-12/1555797_111215_updates.jpg
معروف امریکی اداکار 48 سال کی عمر میں چل بسے
معروف امریکی اداکار جیمز وان ڈیر بیک 48 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
اُنہوں نے پوسٹ میں مداحوں سے مشکل وقت میں اپنے خاندان کی پرائیویسی کا خیال رکھنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔
رابرٹ ڈووال نے 7 دہائیوں پر محیط اپنے کیریئر کے دوران ’دی گاڈ فادر‘ جیسی کئی مشہور فلموں میں شاندار اداکاری کے جوہر دکھائے۔
انہوں نے 1984ء میں فلم ’ٹینڈر مرسیز‘ کے لیے بہترین اداکار کا آسکر ایوارڈ اپنے نام کیا تھا۔
Pages:
[1]