لاہور قلندرز اور پاکستان فٹبال فیڈریشن کے درمیان معاہدہ
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-17/1557349_3107431_Lahore-Qalandar-n-Pakistan-Football-federation_updates.jpg—فائل فوٹولاہور قلندرز اور پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے۔
لاہور میں ہونے والی تقریب میں لاہور قلندر کے سی ای او عاطف رانا اورپاکستان فٹ بال فیڈریشن کے صدر نے شرکت کی۔
تقریب کے موقع پر سی ای او لاہور قلندرز عاطف رانا نے کہا کہ ہم نے پلیئر ڈیولپمنٹ پروگرام کا آغاز کیا ہے اور ہم وہی کام فٹ بال میں کرنا چاہ رہے ہیں، ہمارے نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-02/1552686_033210_updates.jpg
لاہور قلندرز کے اسٹار کرکٹر ڈیوڈ ویسا پی ایس ایل 11 سے دستبردار
ڈیوڈ ویسا نجی مصروفیات کے باعث پی ایس ایل 11 سے دستبردار ہوئے: مالک لاہور قلندرز ثمین رانا https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان میں فٹ بال کا نقشہ جلد تبدیل ہوتا نظر آئے گا اور ہمارا مقصد اپنے ملک کو فٹ بال کی دنیا میں اوپر لے کر جانا ہے۔
سی ای او لاہور قلندرز نے مزید کہا ہے کہ پاکستان فٹ بال کے ساتھ اس ایم او یو کا کوئی ٹائم نہیں اور پاکستان کی ترقی کے لیے ہم یہ کام ساتھ کرتے رہیں گے اور ہمارا مشن ہے کہ پاکستان کی یوتھ کو ٹرین کرنا ہے۔
عاطف رانا نے یہ بھی کہا ہے کہ آج کا مقصد یہ ہے کہ ہم بتا سکیں کہ ہم فٹ بال میں بھی آ رہے ہیں اور ہمارے ملک میں فٹ بال کی لیگ جس لیول پر ہو گی سب دیکھیں گے۔
Pages:
[1]