لاہور قلندرز اور پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے۔
لاہور میں ہونے والی تقریب میں لاہور قلندر کے سی ای او عاطف رانا اور پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے صدر نے شرکت کی۔
تقریب کے موقع پر سی ای او لاہور قلندرز عاطف رانا نے کہا کہ ہم نے پلیئر ڈیولپمنٹ پروگرام کا آغاز کیا ہے اور ہم وہی کام فٹ بال میں کرنا چاہ رہے ہیں، ہمارے نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے۔
لاہور قلندرز کے اسٹار کرکٹر ڈیوڈ ویسا پی ایس ایل 11 سے دستبردار
ڈیوڈ ویسا نجی مصروفیات کے باعث پی ایس ایل 11 سے دستبردار ہوئے: مالک لاہور قلندرز ثمین رانا
انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان میں فٹ بال کا نقشہ جلد تبدیل ہوتا نظر آئے گا اور ہمارا مقصد اپنے ملک کو فٹ بال کی دنیا میں اوپر لے کر جانا ہے۔
سی ای او لاہور قلندرز نے مزید کہا ہے کہ پاکستان فٹ بال کے ساتھ اس ایم او یو کا کوئی ٹائم نہیں اور پاکستان کی ترقی کے لیے ہم یہ کام ساتھ کرتے رہیں گے اور ہمارا مشن ہے کہ پاکستان کی یوتھ کو ٹرین کرنا ہے۔
عاطف رانا نے یہ بھی کہا ہے کہ آج کا مقصد یہ ہے کہ ہم بتا سکیں کہ ہم فٹ بال میں بھی آ رہے ہیں اور ہمارے ملک میں فٹ بال کی لیگ جس لیول پر ہو گی سب دیکھیں گے۔