پی ٹی آئی قیادت بانی کی آنکھوں کی تکلیف سے 9 فروری سے باخبر تھی، پارٹی ذرائع
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-17/1557517_8212889_ImranBushraBibi_updates.jpgپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) قیادت بانی کی آنکھوں کی تکلیف سے متعلق 9 فروری سے باخبر تھی۔
پی ٹی آئی ذرائع نے دعویٰ کیا کہ پارٹی رہنما بیرسٹر سیف نے بانی چیئرمین کی آنکھوں کی تکلیف سے متعلق بشریٰ بی بی کا پیغام پارٹی قیادت کو پہنچایا تھا۔
ذرائع کے مطابق بیرسٹر سیف کا بشریٰ بی بی سے رابطہ ہوا تھا، انہیں بانی چیئرمین کی آنکھوں میں تکلیف سے متعلق آگاہی دی گئی تھی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-16/1557097_115412_updates.jpg
وزیراعلیٰ، اپوزیشن لیڈر بدل دیے، اب ہمدردی کارڈ کھیلا جا رہا ہے، طلال چوہدری
وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ اور اپوزیشن لیڈر بھی بدل دیے، اب آپشن ہمدردی کارڈ کھیلا جارہا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
پارٹی ذرائع کے مطابق بیرسٹر سیف کے پیغام کو پارٹی قیادت کی جانب سے زیادہ اہمیت نہیں ملی، اس کے باوجود انہوں نے بشریٰ بی بی کے دیگر پیغامات بھی پارٹی تک پہنچائے تھے۔
ذرائع کے مطابق پارٹی کے بعض رہنما بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کے معاملے پر جارحانہ انداز اختیار کرنے پر ناخوش ہیں۔
جیو نیوز نے اس معاملے پر چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی اور بیرسٹر سیف سے رابطہ کیا، جنہوں نے موقف دینے سے گریز کیا ہے۔
Pages:
[1]