جنوب مشرقی ایشیائی ممالک میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا، پہلا روزہ 19 فروری کو ہوگا
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-17/1557530_784830_Ramadan-Malaysia_updates.jpgجنوب مشرقی ایشیائی ممالک ملائیشیا، سنگاپور اور برونائی میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا۔
ان ممالک میں یکم رمضان المبارک 19 فروری کو ہوگا جبکہ ترکیہ، آسٹریلیا، عمان میں بھی رمضان 19 فروری سے شروع کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں انڈونیشیا میں بھی چاند نظر آنے کے شواہد نہیں ملے۔ سرکاری ٹی وی نے اعلان کیا کہ انڈونیشیا میں جمعرات 19 فروری کو یکم رمضان المبارکہوگا۔
Pages:
[1]