slotcosino Publish time 2026-2-18 23:52:30

امریکا: فریزر سے خاتون کی لاش برآمد، شوہر بیرون ملک فرار

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-18/1557823_55393_Leena_updates.jpgفوٹو: امریکی میڈیا

امریکی ریاست ورجینیا کے شہر نورفوک میں فریزر سے خاتون کی لاش برآمد ہوئی ہے، جبکہقتل میں ملوث خاتون کا شوہر ہانگ کانگ فرار ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 39 سالہ لینا کی لاش 5 فروری کو اس اپارٹمنٹ کے فریزر سے ملی جہاں وہ امریکی بحریہ کے اہلکار اپنے شوہر ڈیوڈ وریلا کے ساتھ رہتی تھی، خاتون کے اہلخانہ نے 16 جنوری سے رابطہ نہ ہونے پر اس کی گمشدگیکی رپورٹ درج کروائی تھی۔ بعد ازاں پوسٹ مارٹم میں خاتون کی موت کو قتل قرار دیا گیا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-24/1531481_084913_updates.jpg
بھارت: ماں کی لاش فریزر میں رکھ دیں، گھر میں شادی ہے، بیٹوں کا میت لینے سے انکار

بیٹے کے انکار کے بعد اولڈ ایج ہوم کے عملے نے دیگر رشتہ داروں سے رابطہ کیا، جنہوں نے آخر کار لاش گھر منتقل کی۔ تاہم، خاندان نے شبھا دیوی کی آخری رسومات کے بجائے ان کی تدفین کر دی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

پولیس نے ڈیوڈ پر فرسٹ ڈگری قتل اور لاش چھپانے کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔ تفتیش کاروں کے مطابق ملزم نے اپنی فوجی کمان کی کالز کا جواب دینا بند کر دیا تھا جو اس کے معمول کے خلاف تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ شواہد سے ظاہر ہوتا ہے کہ ملزم 5 فروری کے آس پاس امریکہ سے فرار ہوا۔ بعد میںاس کے واٹس ایپ کے لوکیشن ڈیٹا سے اشارہ ملا کہ اس کا فون ہانگ کانگ میں فعال تھا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-01-11/1430148_080106_updates.jpg
بھارتی شخص نے اپنی محبوبہ کو قتل کرکے لاش 8 مہینے تک فریزر میں رکھ دی

پولیس کے مطابق مقتولہ پنکی پراپاتی کی لاش ایک کرائے کے مکان میں ایک فریزر سے برآمد ہوئی، لاش پر ساڑھی، زیورات اور گلے میں پھندا بندھا ہوا پایا گیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

مقتولہ کے رشتہ داروں نے بتایا کہ ڈیوڈ وریلا نے ان سے جھوٹ کہا کہ لینا کو دکان سے چوری کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے اور اس نے ایک تصویر بھی بھیجی جس میں وہ مبینہ طور پر جیل میں نظر آ رہی تھیں۔
Pages: [1]
View full version: امریکا: فریزر سے خاتون کی لاش برآمد، شوہر بیرون ملک فرار