slotcosino Publish time 2026-2-19 02:27:51

پاکستان نے ٹی20 ورلڈ کپ 2028ء کیلئے براہ راست کوالیفائی کرلیا

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-18/1557836_7846911_PakICC_updates.jpg

پاکستان نے آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ 2028ء کے لیے براہ راست کوالیفائی کرلیا ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اعلامیے کے مطابق 2026ء کے میگا ایونٹ کے سپر ایٹ مرحلے میں پہنچنے والی 8 ٹیموں نے اگلے ٹی20 ورلڈ کپ کےلیے کوالیفائی کیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-18/1557826_071535_updates.jpg
ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستانی کی رنز کے اعتبار سے بڑی فتح

ٹی 20 ورلڈ کپ کے مقابلوں میں پاکستان نے رنز کے اعتبار سے سب سے بڑی فتح حاصل کرلی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

2028ء کا ورلڈ کپ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی مشترکہ میزبانی میں ہوگا، اس بار پہلے ہی مرحلے میں باہر ہونے والی ٹیم آسٹریلیا نے میزبان ہونے کے ناطے کوالیفائی کیا ہے۔

آئی سی سی اعلامیے کے مطابق پاکستان، بھارت، انگلینڈ، نیوزی لینڈ، سری لنکا، زمبابوے، جنوبی افریقا اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں نے براہ راست کوالیفائی کیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-18/1557832_084913_updates.jpg
ٹی20 ورلڈ کپ، پاکستان کی فتح کے ساتھ سپر 8 کی لائن اپ مکمل

ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کی فتح کے ساتھ ہی ایونٹ کے سپر 8 مرحلے کی لائن اپ مکمل ہوگئی اور 12 ٹیموں کا سفر ختم ہوگیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

اعلامیے کے مطابق 9 مارچ تک آئی سی سی ٹی20 رینکنگ کی اگلی 3 بہترین ٹیمیں ورلڈ کپ کے لیےبراہ راست کوالیفائی کریں گی، ان میں بنگلادیش، افغانستان اور آئرلینڈ شامل ہیں۔

آئی سی سی اعلامیے کے مطابق 2028ء کے ٹی20 ورلڈ کپ میں بھی 20 ٹیمیں شریک ہوں گی جبکہ باقی 8 ٹیموں کا فیصلہ ریجنل کوالیفائرز کی بنیاد پر ہوگا۔
Pages: [1]
View full version: پاکستان نے ٹی20 ورلڈ کپ 2028ء کیلئے براہ راست کوالیفائی کرلیا