میرا سابقہ بوائے فرینڈ ریتک کی شخصیت سے عدم تحفظ کا شکار تھا، مرونال ٹھاکر
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-18/1557847_4796017_MunralThakur_updates.jpgتصویر، بھارتی میڈیابھارتی اداکارہ مرونال ٹھاکر نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کا سابقہ بوائے فرینڈ ریتک روشن کی شخصی خوبصورتی سے عدم تحفظ کا شکار تھا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق 33 سالہ اداکارہ نے حالیہ انٹرویو میں اپنی زندگی کا دلچسپ واقعہ شیئر کیا، جو فلم سپر 30 کے وقت کا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میرا سابقہ غیر ملکی بوائے فرینڈ اُس وقت ریتک روشن کی شخصیت اور وجاہت سے عدم تحفظ کا شکار ہونے لگا تھا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-12/1555881_080250_updates.jpg
مرونال ٹھاکر نے دھنوش سے شادی کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی
اداکارہ مرونال ٹھاکر اس وقت اپنی آنے والی فلم ’دو دیوانے شہر میں‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں، جس میں وہ اداکار سدھانت چترویدی کے ساتھ نظر آئیں گی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
مرونال ٹھاکر نے بتایا کہ وہ اس قدر متاثر تھا کہ خود کو اداکار کے برابر لانے کے لیے سخت ورزش کرنے لگا، یہاں تک کہ اُس نے 15 سے 17 کلو وزن بھی کم کرلیا اور مسلز بھی بنالیے تھے۔
اداکارہ نے صاف الفاظ میں بتایا کہ میں نے کبھی بھی اپنے غیر ملکی دوست سے وزن کم کرنے کےلیے نہیں کہا تھا، اُس نے ورزش سے جو وزن کم کیا تھا، وہ بعد میں پھر بڑھ گیا۔
بھارتی اداکارہ نے دوران گفتگو اسٹار اداکار دھنوش کے ساتھ اپنی شادی کی افواہوں کو مسترد کیا اور سوشل میڈیا پر زیرگردش آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) سے بنی ویڈیو اور کلک بیٹ کو خوفناک قرار دیا ۔
Pages:
[1]