slotcosino Publish time 2026-2-19 16:45:58

پاک بھارت کشیدگی: آئی سی سی کے بڑے ایونٹس کی بھارت سے آسٹریلیا منتقلی کا امکان

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-19/1558045_3283998_3_updates.jpg
— فائل فوٹو

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے آنے والی کئی بڑے ایونٹس کو بھارت سے آسٹریلیا منتقل کرنے پر غور کر رہی ہے۔

آسٹریلوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق آئی سی سی 2029ء کی چیمپئنز ٹرافی اور 2031ء کے ون ڈے ورلڈ کپ کو بھارت سے منتقل کرنے کے لیے متبادل مقاماتکا جائزہ لے رہی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اگر بھارت سے بڑے ایونٹس کی منتقلی کا حتمی فیصلہ کرلیا جاتا ہے تو ان کی میزبانی آسٹریلیا کو دیے جانے کا امکان زیادہ ہے کیونکہ آسٹریلیا کے پاس آئی سی سی کے بڑے ایونٹس کی میزبانی کا ایک مضبوط حالیہ ٹریک ریکارڈ موجود ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-24/1549989_070303_updates.jpg
بنگلادیش ٹی20 ورلڈ کپ سے باہر، آئی سی سی کا باضابطہ اعلان

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بنگلادیش کو ٹی 20 ورلڈ کپ 2026ء سے باہر کرنے کا باضابطہ اعلان کردیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

رپورٹ کے مطابق یہ اقدام بھارت اور پاکستان کے کرکٹ بورڈز کے درمیان میں ہونے والے اس معاہدے کی وجہ سے اُٹھایا جا رہا ہے جس کے تحت مستقبل کے تمام بڑے ایونٹس میں دونوں ممالک کے درمیان ہونے والے میچز نیوٹرل وینیوز پر منعقد کیے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی کی وجہ سے 2024ء سے2027ء کے دوران ہونے والے ایونٹس کے لیے ہائبرڈ ماڈل کا اعلان کیا تھا لیکن اب حالیہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوران سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے بنگلادیش نے بھی ورلڈ کپ کھیلنے کے لیے بھارت جانے سے انکار کر دیا جس کے بعد یہ صورتحال مزیدپیچیدہ ہو گئی ہے۔
Pages: [1]
View full version: پاک بھارت کشیدگی: آئی سی سی کے بڑے ایونٹس کی بھارت سے آسٹریلیا منتقلی کا امکان