slotcosino Publish time 2026-2-19 17:25:32

بھارتی خلائی ایجنسی کے سابق ملازم کی بیوی کو قتل کر کے خودکشی کی کوشش

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-19/1558049_1139180_4_updates.jpg
—فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا

انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) کے 65 سالہ سابق ملازم نے مبینہ طور پر اپنی بیوی کو گلا دبا کر قتل کر دیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بنگلورو کا رہائشی ناگیشور راؤ ڈپریشن کی وجہ سے زیرِ علاج تھا، اس نے بدھ کے روز تولیے سے گلا دبا کر اپنی بیوی سندیا سری کا قتل کیا اور اس کے بعد خودکشی کرنے کی کوشش کی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-17/1557328_121328_updates.jpg
بھارت: قتل کے بعد ملزم کی کالے جادو سے گرل فرینڈ کی روح کو بلانے کی کوشش

بھارت کے شہر اندور کا ایک عجیب و غریب واقعہ سامنے آیا ہے جس میں ایک شخص نے اپنی گرل فرینڈ کا قتل کرنے کے بعد اس کی روح کو بلانے کی کوشش کی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ قتل کے بعد ناگیشور راؤ گھر میں ہی رہا اور اس نے اپنے ایک جاننے والے سے رابطہ کیا جس نے صبح 11 بجے کے قریب پولیس کو واقعے کی اطلاع دی پھر پولیس کی ایک ٹیم نے ناگیشور راؤ کو اپنی تحویل میں لے لیا۔

رپورٹ کے مطابق ابتدائی تفتیش کے دوران سوائے ڈپریشن کے قتل کی کوئی بڑی وجہ سامنے نہیں آئی۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ناگیشور راؤ اور سندیا سری کی بیٹی امریکا میں رہتی ہے، جسے اس واقعے کی اطلاع دے دی گئی ہے۔
Pages: [1]
View full version: بھارتی خلائی ایجنسی کے سابق ملازم کی بیوی کو قتل کر کے خودکشی کی کوشش