ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: ویسٹ انڈیز کا اٹلی کو جیت کیلئے 166رنز کا ہدف
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-19/1558067_7126495_06_updates.jpgفوٹو بشکریہ کرک انفوانٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز نے اٹلی کو جیت کے لیے 166رنز کا ہدف دے دیا۔
ایڈن گارڈن میں کھیلے جا رہے میچ میں ویسٹ انڈیز نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنائے۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے شائے ہوپ نے 75، روسٹن چیز اور ردرفورڈ نے 24، 24 رنز بنائے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-18/1557832_084913_updates.jpg
ٹی20 ورلڈ کپ، پاکستان کی فتح کے ساتھ سپر 8 کی لائن اپ مکمل
ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کی فتح کے ساتھ ہی ایونٹ کے سپر 8 مرحلے کی لائن اپ مکمل ہوگئی اور 12 ٹیموں کا سفر ختم ہوگیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
اٹلی کی طرف سے بین منناٹی کرشن اور کلو گاماگے نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔
واضح رہے کہ ٹی20 ورلڈ کپ میں پاکستان کی فتح کے ساتھ ہی ایونٹ کے سپر 8 مرحلے کی لائن اپ مکمل ہوگئی اور 12 ٹیموں کا سفر ختم ہو گیا۔
پاکستانی ٹیم سپر ایٹ میں پہنچنے والی آخری ٹیم تھی جبکہ بھارت، ویسٹ انڈیز، جنوبی افریقا، نیوزی لینڈ، سری لنکا، انگلینڈ اور زمبابوے پہلے ہی اپنی جگہ پکی کر چکے تھے۔
Pages:
[1]