slotcosino Publish time 2026-2-19 20:01:00

بینا چوہدری کے شوہر کی عاشق مزاجی سے متعلق بیان پر علی گل پیر کی مزاحیہ ویڈیو

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-19/1558081_165089_8_updates.jpg
فوٹو — انسٹاگرام

معروف پاکستانی کامیڈین علی گل پیر نے اداکارہ بینا چوہدری کے اپنے شوہر کی عاشق مزاجی سے متعلق بیان پر ایک مزاحیہ ویڈیو بنا ڈالی۔

حال ہی میں سینئر اداکارہ نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے یہ انکشاف کیا تھا کہ ان کے شوہر عاشق مزاج ہیں اورشوہر کا خواتین کی جانب جھکاؤ ایک تلخ حقیقت ہے۔

اب علی گل پیر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک نئی مزاحیہ ویڈیو شیئر کی ہے۔








اس ویڈیو میں وہ مضحکہ خیز انداز میں ایک عاشق مزاج آدمی بنے ہوئے نظر آ رہے ہیں اور بیک گراؤنڈ میں بینا چوہدری کا شوہر کی عاشق مزاجی سے متعلق دیا ہوا بیان سنا جا سکتا ہے جو کہ سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہوا تھا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-29/1551465_033213_updates.jpg
صبا فیصل کے سسرال سے متعلق بیان پر علی گل پیر کی مزاحیہ ویڈیو

معروف پاکستانی کامیڈین علی گل پیر نے اداکارہ صبا فیصل کے سسرال سے متعلق بیان پر ایک مزاحیہ ویڈیو بنا ڈالی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

علی گل پیر نے ویڈیو میں میزبان ندا یاسر کی بھی انتہائی بے تکلفی سے نقل کی۔

علی گل پیر نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ یہ ویڈیو ان تمام خواتین کے لیے ہے جو عاشق مزاج شوہروں کے ساتھ ہیں۔

ان کی اس مزاحیہ ویڈیو کو سوشل میڈیا پر بہت پسند کیا جا رہا ہے جبکہ صارفین کی جانب سے بینا چوہدری کے ساتھ ہمدردی کا اظہار بھی کیا جا رہا ہے۔
Pages: [1]
View full version: بینا چوہدری کے شوہر کی عاشق مزاجی سے متعلق بیان پر علی گل پیر کی مزاحیہ ویڈیو