slotcosino Publish time 2026-2-19 21:57:47

عماد بٹ پر پابندی کے بعد ہاکی کھلاڑیوں کا بائیکاٹ پر غور

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-19/1558094_2339116_Emad_butt_updates.jpgعماد بٹ : فائل فوٹو

پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان عماد بٹ پر پابندی کے بعد کھلاڑیوں نے بائیکاٹ پر غور شروع کردیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کا مؤقف ہے کہ کپتان عماد بٹ پر پابندی قبول نہیں، ورلڈ کپ کوالیفائنگ ٹورنامنٹ میں عماد بٹ کے بغیر کئی کھلاڑی مصر نہیں جائیں گے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-18/1557561_010617_updates.jpg
موجودہ ہاکی مینجمنٹ کے ساتھ بالکل کام نہیں کرسکتے، کپتان عماد بٹ

پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان عماد بٹ کا کہنا ہے کہ موجودہ ہاکی مینجمنٹ کے ساتھ بالکل کام نہیں کرسکتے، ٹیم مینجمنٹ نے کھلاڑیوں سے بہت جھوٹ بولا، صبح اُٹھ کر کچن اور برتن صاف کرنے کے بعد کھلاڑی میدان میں کیا کھیلے گا؟ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ یکم مارچ سے مصر میں شروع ہوگا۔

خیال رہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے صدر طارق بگٹی نے ہاکی ٹیم کے کپتان عماد بٹ پر پابندی عائد کرکے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے طارق بگٹی کا کہنا تھا کہ اپنا استعفیٰ وزیر اعظم کو بھجوا دیا ہے اور کپتان عماد بٹ پر 2 سال کی پابندی لگا دی ہے، وہ اس عرصے میں ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کہیں نہیں کھیلیں گے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-18/1557845_105605_updates.jpg
ہاکی ٹیم کیلئے غیر معیاری رہائش معاملہ: قصور وار کون؟ رانا ثناء نے بتادیا

رانا ثناء نے کہا کہ ہاکی فیڈریشن کو 1 کروڑ 10 لاکھ یا 1 کروڑ 15لاکھ روپے دیے گئے تھے، https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

طارق بگٹی کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم کی آسٹریلیا روانگی سے چار روز قبل ہاکی فیڈریشن کو فنڈز دیے گئے جب ٹیم آسٹریلیا پہنچی تو ہوٹل کی بکنگ کینسل ہوچکی تھی کرایہ بہت زیادہ مانگا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں جتنی بھی فیڈریشن ہیں ان کے ساتھ ناانصافی ہوتی ہے انہیں ہاکی کا بورڈ بنتا نظر آرہا ہے۔
Pages: [1]
View full version: عماد بٹ پر پابندی کے بعد ہاکی کھلاڑیوں کا بائیکاٹ پر غور