پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان عماد بٹ پر پابندی کے بعد کھلاڑیوں نے بائیکاٹ پر غور شروع کردیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کا مؤقف ہے کہ کپتان عماد بٹ پر پابندی قبول نہیں، ورلڈ کپ کوالیفائنگ ٹورنامنٹ میں عماد بٹ کے بغیر کئی کھلاڑی مصر نہیں جائیں گے۔
موجودہ ہاکی مینجمنٹ کے ساتھ بالکل کام نہیں کرسکتے، کپتان عماد بٹ
پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان عماد بٹ کا کہنا ہے کہ موجودہ ہاکی مینجمنٹ کے ساتھ بالکل کام نہیں کرسکتے، ٹیم مینجمنٹ نے کھلاڑیوں سے بہت جھوٹ بولا، صبح اُٹھ کر کچن اور برتن صاف کرنے کے بعد کھلاڑی میدان میں کیا کھیلے گا؟
ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ یکم مارچ سے مصر میں شروع ہوگا۔
خیال رہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے صدر طارق بگٹی نے ہاکی ٹیم کے کپتان عماد بٹ پر پابندی عائد کرکے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے طارق بگٹی کا کہنا تھا کہ اپنا استعفیٰ وزیر اعظم کو بھجوا دیا ہے اور کپتان عماد بٹ پر 2 سال کی پابندی لگا دی ہے، وہ اس عرصے میں ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کہیں نہیں کھیلیں گے۔
ہاکی ٹیم کیلئے غیر معیاری رہائش معاملہ: قصور وار کون؟ رانا ثناء نے بتادیا
رانا ثناء نے کہا کہ ہاکی فیڈریشن کو 1 کروڑ 10 لاکھ یا 1 کروڑ 15لاکھ روپے دیے گئے تھے،
طارق بگٹی کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم کی آسٹریلیا روانگی سے چار روز قبل ہاکی فیڈریشن کو فنڈز دیے گئے جب ٹیم آسٹریلیا پہنچی تو ہوٹل کی بکنگ کینسل ہوچکی تھی کرایہ بہت زیادہ مانگا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک میں جتنی بھی فیڈریشن ہیں ان کے ساتھ ناانصافی ہوتی ہے انہیں ہاکی کا بورڈ بنتا نظر آرہا ہے۔