slotcosino Publish time 2026-2-19 22:36:50

رمضان ریلیف پیکیج کیلئے فنڈز کی منظوری دے دی گئی

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-19/1558096_458998_aurangzeb01_updates.jpgوزیر خزانہ محمد اورنگزیب۔فوٹو: فائل

اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے رمضان ریلیف پیکیج کیلئے فنڈز کی منظوری دے دی۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ای سی سی اجلاس میں رمضان ریلیف پیکیج کیلئے 25 ارب روپےکی منظوری کی سمری پیش کی گئی۔

اعلامیہ کے مطابق ای سی سی نے فوری طور پر 19 ارب روپے جاری کرنے کی منظوری دی، اضافی فنڈز ضرورت اور مالی گنجائش کے مطابق جاری ہوں گے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/akhbar/2026-02-15/1556582_051956_updates.jpg
38 ارب کا رمضان پیکیج، 13 ہزار روپے فی خاندان، ایک کروڑ 21 لاکھ فیملیز فائدہ اٹھائیں گی، وزیراعظم

اسلام آباد وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے رمضان... https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

ای سی سی اجلاس کے اعلامیہ کہا گیا ہے کہ آپریشنل اخراجات کےلیے ایک ارب روپے کی اصولی منظوری دی گئی۔

اعلامیہ کے مطابق ای سی سی نے اخراجات کی مکمل تفصیلات فنانس ڈویژن کو فراہم کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ رقوم بینکنگ اور ڈیجیٹل ذرائع سے براہ راست مستحقین تک پہنچیں گی۔
Pages: [1]
View full version: رمضان ریلیف پیکیج کیلئے فنڈز کی منظوری دے دی گئی