وزیراعظم نے سیکریٹری بین الصوبائی رابطہ کو ایڈہاک بنیادوں پر پی ایچ ایف کا صدر مقرر کردیا
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-19/1558120_4341782_PM-and-PHF-2_updates.jpgکولاج فوٹو: فائلوزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) پر ایڈہاک لگاتے ہوئے سیکریٹری بین الصوبائی رابطہ محی الدین وانی کو ایڈہاک بنیادوں پر فیڈریشن کا صدر مقرر کردیا۔
پچھلے دنوں پاکستان ہاکی میں بدانتظامی کے معاملات سامنے آئے، کھلاڑیوں نے ٹیم مینجمنٹ پر الزامات لگائے جبکہ ٹیم مینجمنٹ نے ان الزامات کی سختی سے تردید کی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-19/1558112_072615_updates.jpg
پاکستان اسپورٹس بورڈ نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے الزامات کا بھانڈا پھوڑ دیا
اسپورٹس بورڈ نے اپنی مالی ذمہ داری بروقت ادا کی۔ انتظامی اور آپریشنل بےضابطگیاں ہاکی فیڈریشن کی سطح پر ہوئیں: اعلامیہ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
وزیر اعظم نے ان تمام معاملات کا نوٹس لیا، جس کے بعد پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر طارق بگٹی نے مینجمنٹ اور فیڈریشن کے خلاف الزامات پر قومی ہاکی ٹیم کے کپتان عماد بٹ پر دو سال کی پابندی لگائی اور خود صدر کی حیثیت سے استعفیٰ دے دیا۔
وزیر اعظم نے طارق بگٹی کا استعفیٰ منظور کرتے ہوئے سیکریٹری بین الصوبائی رابطہ محی الدین وانی کو ایڈہاک بنیادوں پر ہاکی فیڈریشن کا صدر تعینات کردیا۔
Pages:
[1]