slotcosino Publish time 2026-2-20 18:07:12

آسٹریلیا کی سب سے بڑی مسجد کو رمضان میں دھمکی آمیز خط موصول

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-20/1558358_4003025_4_updates.jpg
— فائل فوٹو

آسٹریلیا کی سب سے بڑی مسجد کو ماہِ رمضان میں دھمکی آمیز خط موصول ہونے کے بعد معاملے کی تحقیقات کا آغاز ہو گیا۔

مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو سڈنی کے مغرب میں لکیمبا مسجد کو بھیجے گئے خط میں مسلمانوں کو مارنے کی دھمکی دی گئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ خط موصول ہونے سے چند ہفتے پہلے مسجد کو بذریعہ ای میل ایک تصویر بھیجی گئی تھی جس میں مسجد کو جلتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق پولیس نے مسجد کے عملے کو دھمکی آمیز ای میل بھیجنے کے الزام میں ایک 70 سالہ شخص کو گرفتار کر کے اس پر فردِ جرم بھی عائد کی ہے۔

حالیہ دھمکی آمیز خط موصول ہونے پر پولیس نے کہا ہے کہ خط کو فرانزک ٹیسٹنگ کے لیے بھیجا گیا ہے اور مسجد سمیت تمام مذہبی مقامات کے ساتھ ساتھ اجتماعی تقریبات کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-19/1558031_093325_updates.jpg
مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیلی فوج نے مسجدِ اقصیٰ کے امام شیخ محمد العباسی کو گرفتار کر لیا

مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوج نے رمضان سے قبل مسجد الاقصیٰ کے امام شیخ محمد العباسی کو گرفتار گرفتار کر لیا۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مسجد کو چلانے والی لبنانی مسلم ایسوسی ایشن نےآسٹریلوی حکومت سے اپیل کی ہے کہ مسجد کی سیکیورٹی کے لیے اضافی گارڈز کی تعیناتی اور سی سی ٹی وی کیمرے لگوانے کے لیے مزید فنڈز فراہم کیے جائیں۔

آسٹریلوی بیورو آف اسٹیٹسٹکس کے مطابق لکیمبا کے مضافاتی علاقے میں 60 فیصد سے زیادہ مسلمان باشندے رہائش پزیر ہیں اور ماہِ رمضان کے دوران ہر رات تقریباً 5 ہزار لوگوں کی مسجد میں آمد متوقع ہے۔

کینٹربری بینک ٹاؤن کونسل کے میئر بلال ال ہائیک کا کہنا ہے کہ دھمکی آمیز خط موصول ہونے کے بعد مسلم کمیونٹی بہت پریشان ہے۔

آسٹریلوی وزیرِ اعظم انتھونی البانی نے بھی حالیہ دھمکیوں کی مذمت کی ہے۔

واضح رہے کہ آسٹریلوی حکومت کی طرف سے جاری کردہ ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق 2023ء کے آخر میں شروع ہونے والی غزہ جنگ کے بعد سے آسٹریلیا میں مسلمان مخالف جذبات بڑھ رہے ہیں۔
Pages: [1]
View full version: آسٹریلیا کی سب سے بڑی مسجد کو رمضان میں دھمکی آمیز خط موصول