Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 356|Reply: 0

آسٹریلیا کی سب سے بڑی مسجد کو رمضان میں دھمکی آمیز خط موصول

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
205802
Post time 2026-2-20 18:07:12 | Show all posts |Read mode
  
— فائل فوٹو

آسٹریلیا کی سب سے بڑی مسجد کو ماہِ رمضان میں دھمکی آمیز خط موصول ہونے کے بعد معاملے کی تحقیقات کا آغاز ہو گیا۔

مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو سڈنی کے مغرب میں لکیمبا مسجد کو بھیجے گئے خط میں مسلمانوں کو مارنے کی دھمکی دی گئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ خط موصول ہونے سے چند ہفتے پہلے مسجد کو بذریعہ ای میل ایک تصویر بھیجی گئی تھی جس میں مسجد کو جلتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق پولیس نے مسجد کے عملے کو دھمکی آمیز ای میل بھیجنے کے الزام میں ایک 70 سالہ شخص کو گرفتار کر کے اس پر فردِ جرم بھی عائد کی ہے۔

حالیہ دھمکی آمیز خط موصول ہونے پر پولیس نے کہا ہے کہ خط کو فرانزک ٹیسٹنگ کے لیے بھیجا گیا ہے اور مسجد سمیت تمام مذہبی مقامات کے ساتھ ساتھ اجتماعی تقریبات کی نگرانی کی جا رہی ہے۔   
مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیلی فوج نے مسجدِ اقصیٰ کے امام شیخ محمد العباسی کو گرفتار کر لیا

مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوج نے رمضان سے قبل مسجد الاقصیٰ کے امام شیخ محمد العباسی کو گرفتار گرفتار کر لیا۔    

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مسجد کو چلانے والی لبنانی مسلم ایسوسی ایشن نے  آسٹریلوی حکومت سے اپیل کی ہے کہ مسجد کی سیکیورٹی کے لیے اضافی گارڈز کی تعیناتی اور سی سی ٹی وی کیمرے لگوانے کے لیے مزید فنڈز فراہم کیے جائیں۔

آسٹریلوی بیورو آف اسٹیٹسٹکس کے مطابق لکیمبا کے مضافاتی علاقے میں 60 فیصد سے زیادہ مسلمان باشندے رہائش پزیر ہیں اور ماہِ رمضان کے دوران ہر رات تقریباً 5 ہزار لوگوں کی مسجد میں آمد متوقع ہے۔

کینٹربری بینک ٹاؤن کونسل کے میئر بلال ال ہائیک کا کہنا ہے کہ دھمکی آمیز خط موصول ہونے کے بعد مسلم کمیونٹی بہت پریشان ہے۔

آسٹریلوی وزیرِ اعظم انتھونی البانی نے بھی حالیہ دھمکیوں کی مذمت کی ہے۔

واضح رہے کہ آسٹریلوی حکومت کی طرف سے جاری کردہ ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق 2023ء کے آخر میں شروع ہونے والی غزہ جنگ کے بعد سے آسٹریلیا میں مسلمان مخالف جذبات بڑھ رہے ہیں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-2 10:51 GMT+5 , Processed in 0.046751 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list